ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کو لے کر قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو ملی کامیابی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو کامیابی ملی ہے ۔ آئی پی ایڈریس کے ذریعہ پولیس نے ملزم کو ڈھونڈھ نکالا ہے ۔

  • Share this:
مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کو لے کر قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو ملی کامیابی
مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کو لے کر قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو ملی کامیابی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو کامیابی ملی ہے ۔ آئی پی ایڈریس کے ذریعہ پولیس نے ملزم کو ڈھونڈھ نکالا ہے ۔  رانچی کے رورل ایس پی نوشاد عالم نے واضح کیا ہے کہ ملزم کو ڈیٹین کرنے کے لئے دو رکنی پولیس ٹیم رانچی سے بذریعہ ہوائی جہاز گجرات روانہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم گجرات کے کچھ پہنچ کر پورے معاملے کی تفتیش کرے گی اور میڈیکل جانچ کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔


واضح رہے کہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم سی ایس کے کے خراب مظاہرہ سے ناراض ہوکر سوشل سائٹس پر دھونی کی پانچ سالہ بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرہ اور دھمکی دیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد رانچی پولیس جہاں ایکشن میں ہے وہیں رانچی کے کرکٹ شائقین میں شدید برہمی ہے ۔ اس معاملہ کے خلاف کرکٹ شائقین شہر کے البرٹ ایکا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کو جلد سے جلد گرفتار کر سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ۔


کرکٹ کی دیوانگی ہمارے ملک میں دیگر کھیلوں سے زیادہ ہے۔ کھیل کے ساتھ فینس اپنے پسندیدہ کھلاڑی پر اپنی محبت لٹانے میں پیچھے نہیں رہتے ہیں ۔ کچھ ایسی ہی فین فالوئنگ سی ایس کے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ہے ۔ دھونی کے لئے فینس اپنی جان بھی لٹاتے ہیں اور کبھی کبھار انہیں غصے کا بھی شکار ہونا پڑتا ہے ۔ حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دھونی کے خلاف غصے کا اظہار کیا گیا ہے ۔


اس سے پہلے بھی دھونی کے فینس نے انکے گھر پر بھی حملہ کی کوشش کی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ اس تازہ معاملہ کے بعد رانچی واقع مہندر سنگھ دھونی کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کرکٹ میچ کی وجہ کر دھونی متحدہ عرب امارات میں ہیں جبکہ انکی شریک حیات شاکچھی اور بیٹی جیوا رانچی واقع فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں ۔ جسکے پیش نظر پولیس کی پی کی آر وین مسلسل انکے رہائش گاہ کے گرد گشت میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 12, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading