ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی کے دھروا میں واقع ملہار کوچا سلم بستی میں پہلی مرتبہ طبی جانچ کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں تقریباً 111 مریضوں کی بنیادی جانچ ، 20 بلڈ جانچ ، 47 کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور 100 ماسک ، 50 سینٹری پیڈ تقسیم کئے گئے ۔

  • Share this:
رانچی کے دھروا میں واقع ملہار کوچا سلم بستی میں پہلی مرتبہ طبی جانچ کیمپ کا انعقاد
رانچی کے دھروا میں واقع ملہار کوچا سلم بستی میں پہلی مرتبہ طبی جانچ کیمپ کا انعقاد

رانچی : رانچی کے آس پاس کی بستیوں میں نو زائیدہ اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی ٹیکہ کاری متاثر ہے ۔ کچھ علاقوں میں بیداری کی کمی کے سبب بھی یہ حالات پیدا ہوئے ہیں ، تو کچھ میں محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر نہیں پہنچ پانے کے سبب یہ حالات بنے ہیں ۔ مذکورہ باتیں صدر اسپتال اور سماجی اداروں کی طرف سے رانچی کے دھروا نامی علاقہ کے ملہار کوچا میں منعقدہ ہیلتھ کیمپ کے دوران کہی گئیں ۔ اے آئی پی ایف ، لہو بولے گا ، ربا زندگی فاﺅنڈیشن ، بہوجن کا ادھیکار نامی تنظیموں نے صدر اسپتال انتظامیہ کے اس کیمپ میں تعاون کیا ۔


ملہار کوچا کے لوگوں نے بتایا کہ ان کی بستی میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کیمپ لگایا گیا ہے ۔ کچھ لوگوں کے پاس آیوشمان کارڈ ہے ، لیکن انہوں نے کبھی اس کا استعمال نہیں کیا ۔ بہوجن کا ادھیکار کی سواتی نارائن نے بتایا کہ رانچی کے آس پاس کی بستیوں کی حالت خراب ہے ۔ لوگوں کو طبی سہولیات نہیں ملتی ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ ان بستیوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں ۔ وہیں ربا زندگی فاﺅنڈیش کی ڈائرکٹر تسنیم ربا نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سلم بستیوں کے بچوں پر حکومت خصوصی توجہ دے ، کیونکہ یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔


کیمپ میں تقریباً 111 مریضوں کی بنیادی جانچ ، 20 بلڈ جانچ ، 47 کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور 100 ماسک ، 50 سینٹری پیڈ تقسیم کئے گئے ۔
کیمپ میں تقریباً 111 مریضوں کی بنیادی جانچ ، 20 بلڈ جانچ ، 47 کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور 100 ماسک ، 50 سینٹری پیڈ تقسیم کئے گئے ۔


انہوں نے یہاں پہنچ کر اپنے ادارہ کی جانب سے ماسک اور سنیٹری پیڈ لوگوں کے درمیان تقسیم کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملہار کوچا میں زیادہ تر لوگ کوڑا کچرا چننے والے ہیں ، جو وارڈ 37 کھجری اسمبلی موسی باڑی جگرناتھ پور رانچی میں واقع ہے ، جہاں تقریباً 350 کی آبادی اور 100 گھروں کے درمیان ملہار کوچا بستی میں آج پہلی بار ضروری میڈیکل کیمپ چیف سکریٹری جھارکھنڈ کی ہدایت پر رانچی ضلع ہیلتھ محکمہ ،سول سرجن رانچی کے ذریعہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لگایا گیا ۔

اس کیمپ میں تقریباً 111 مریضوں کی بنیادی جانچ ، 20 بلڈ جانچ ، 47 کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور 100 ماسک ، 50 سینٹری پیڈ تقسیم کئے گئے ۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں ، اے این ایم ، جی این ایم ، فارمسسٹ اور ایل ٹی کی تیرہ رکنی ٹیم پہنچی تھی ، جس میں کورونا جانچ ٹیم ، پیتھولوجی ٹیم بھی شامل تھی۔ ربا زندگی فاﺅنڈیشن این جی او کی ڈائرکٹر اور ان کی ٹیم نے بستی کے لوگوں کو 100 ماسک اور خواتین کو 50 سینیٹری پیڈ تقسیم کئے اور انہیں حیض کی پریشانیوں سے نجات کے طریقے بتائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 25, 2020 10:29 PM IST