உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کو ننگا کرکے لوگوں نے سر عام کیا ایسا گھنونا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    خاتون کو ننگا کرکے لوگوں نے سر عام کیا ایسا گھنونا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    خاتون کو ننگا کرکے لوگوں نے سر عام کیا ایسا گھنونا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    Bokaro News: متاثرہ نے بتایا کہ جمعہ 27 اگست کو رات ساڑھے آٹھ بجے ملزمین اس کے گھر کا دروازہ کھلواکر اس کو گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگے ۔ اسی دوران ان سبھی ملزمین نے اس کے جسم کے سبھی کپڑے کو اتار کر اس کو ننگا کردیا ۔

    • Share this:
      بوکارو : جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں مارا فاری تھانہ حلقہ کے گھوئنچا ٹوکہ میں 26 سالہ خاتون کو ننگا کرکے پیڑ سے باندھ کر پٹائی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ 27 اگست کو رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں اتوار کو تھانہ میں کیس درج کیا ۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ واقعہ کی رات پولیس اس کو اپنے ساتھ تھانہ لے گئی اور معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے دباو ڈالا ۔ رات دو بجے اس کو تھانہ سے گھر بھیج دیا گیا ۔

      متاثرہ نے بتایا کہ جمعہ 27 اگست کو رات ساڑھے آٹھ بجے منیا دیوی ، جگت پال اراوں، تارا پننا ، رام موہن اور جینتی کھالکو اس کے گھر کا دروازہ کھلواکر اس کو گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگے ۔ اسی دوران ان سبھی ملزمین نے اس کے جسم کے سبھی کپڑے کو اتار کر اس کو ننگا کردیا ۔ متاثرہ کو گھوئنچا ٹولہ کے کمیونٹی بھون کے پاس ایک پیڑ سے باندھ دیا ۔ اس کے بعد ملزمین نے اس کی پٹائی شروع کردی ۔ متاثرہ سبھی ملزمین اپنے جسم کو ڈھکنے کی فریاد کرتی رہی ۔ اس دوران مقامی لوگ اس کو کپڑے دینے کی کوشش کرتے رہے ، لیکن ملزمین نے ان لوگوں کی بھی پٹائی کی ۔

      واقعہ کے بعد جینتی کھالکو کا شوہر اوم پرکاش کھالکو جب وہاں پہنچا تو اس کو بھی نصف عریاں کرکے درخت سے باندھ دیا گیا ۔ موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ کسی نے اس کی خبر تھانہ پولیس کو دی ۔ مارافاری تھانہ پولیس جائے واقع پر پہنچ کر متاثرہ کو گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ لے گئی ۔ متاثرہ نے بتایا کہ تھانہ لاکر اس کو معافی مانگنے کیلئے افسران مجبور کرتے رہے ۔ جب وہ نہیں مانی تو اس کو رات دو بجے اس کے گھر بھیج دیا گیا ۔

      واقعہ کو لے کر مقامی لوگوں میں غصہ ہے اور متاثرہ خاتون کو انصاف دینے کی فریاد کررہے ہیں ۔ وہیں ملزمہ جینتی کھالکو نے اپنے شوہر اور متاثرہ کے خلاف تھانہ میں معاملہ درج کرادیا ہے ۔ جینتی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور متاثرہ کے درمیان ناجائز تعقات ہیں ، جس کی وجہ سے شوہر بچے اور اس کا دھیان نہیں رکھتا ہے ۔

      بتادیں کہ متاثرہ خاتون کا معاملہ تھانہ میں بعد میں درج کیا گیا جبکہ ملزمہ خاتون کی شکایت تھانہ میں پہلے درج کی گئی ۔ اس معاملہ میں مارافاری تھانہ انچارج اجول کمار نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: