سمڈیگا : جھارکھنڈ کے نکسلی متاثرہ ضلع سمڈیگا میں بانو تھانہ کے سکوردا بڑا رائیکا گاؤں میں کل رات گئے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے نکسلیوں اور پولیس کے مابین انکاؤنٹر میں دو پولیس جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے واردات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ شہید ہونے والے پولیس جوانوں میں بانو تھانہ انچارج ودیا پتی سنگھ اور سپاہی ترون برالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس جوان لاریک سنگھ اس واقعہ میں زخمی ہوگئے۔ مسٹر رنجن نے بتایا کہ کل رات سکوردا بڑا رائکا گاؤں میں پی ایل ایف آئی کے انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔