உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے...' یہ لکھ کر طالبہ نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    'میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے...' یہ لکھ کر طالبہ نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    'میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے...' یہ لکھ کر طالبہ نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

    Ranchi News: سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ ایس جی ایکسوٹیکا اپارٹمنٹ کے اندر تیزی سے جاتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ وہ سیدھے چھت پر جاتی ہے اور وہاں سے چھلانگ لگا دیتی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      رانچی : رانچی کے لال پور علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ کی 15 ویں منزل سے کود کر سینٹ جیویئرس کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ طالبہ کی شناخت بنیتا کماری کے طور پر ہوئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لال پور پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہوگئی ۔ پولیس اپارٹمنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کو کھنگال رہی ہے ۔

      سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ ایس جی ایکسوٹیکا اپارٹمنٹ کے اندر تیزی سے جاتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ وہ سیدھے چھت پر جاتی ہے اور وہاں سے چھلانگ لگا دیتی ہے ۔ پولیس کو طالبہ کے پاس سے بیگ اور جیویئرس کالج کا آئی ڈی کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ آئی ڈی کارڈ پر بنیتا کماری نام درج ہے ۔ بنیتا نیو ہل ایریا بریاتو کی رہنے والی تھی ۔

      طالبہ کے بیگ سے خودکشی نوٹ بھی ملا ہے ، جس میں لکھا ہوا ہے کہ طالبہ کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا تھا ، جب بھی وہ پڑھنے کیلئے بیٹھتی تھی تو اس سے گھر والے کہتے تھے کہ مر جاو ۔ خودکشی نوٹ میں بار بار اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں تھا ۔ خودکشی نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ گھر والوں کو لگتا تھا کہ اس کو معاشقہ چل رہا ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا ۔

      لال پور پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک جانچ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں ، اس کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ ہے ۔ حالانکہ پولیس دیگر پہلووں پر بھی جانچ کو آگے بڑھا رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: