ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

میاں بیوی کے درمیان بیڈ روم میں ملی 'وہ' ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش، دیکھئے وائرل ویڈیو

Jharkhand News: ریلوے میں کام کررہے ایک افسر کی سرکاری رہائش گاہ پر جم کر ہنگامہ ہوا ۔ افسر کے بیڈ روم میں خاتون دوست کے ملنے پر بھڑکی بیوی نے جم کر مار پیٹ کی ۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

  • Share this:
میاں بیوی کے درمیان بیڈ روم میں ملی 'وہ' ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش، دیکھئے وائرل ویڈیو
میاں بیوی کے درمیان بیڈ روم میں ملی 'وہ' ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

پلامو : بیوی نے جب بیڈ روم میں شوہر کے ساتھ کسی دیگر خاتون کو دیکھا تو جم کر ہنگامہ ہوگیا ۔ ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں خواتین کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت بھی آگئی ۔ اس دوران کسی نے پورے واقعہ کا ویڈیو بھی بنا لیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ، جس کے بعد ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ڈالٹ گنج ریلوے میں کام کررہے سینئر پی ڈبلیو آئی ابھے کمار سنہا گزشتہ کچھ دنوں سے سرکاری رہائش گاہ میں اپنی ایک خاتون دوست کے ساتھ رہ رہے تھے ۔ وہیں ان کی اہلیہ اور بچے رام گڑھ میں رہتے تھے ۔


بیوی کو اس بارے میں جب پتہ چلا تو وہ کسی کو خبر کئے بغیر اچانک شوہر کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ۔ اس دوران کسی دیگر خاتون کو شوہر کے بیڈ روم میں دیکھ کر وہ بھڑک گئی اور جم کر ہنگامہ کردیا ۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ بات پولیس تک پہنچ گئی ۔


ذرائع کے مطابق ابھے کمار اور ان کی بیوی کے درمیان طویل عرصہ سے اختلافات ہیں ۔ اسی کی وجہ سے ان کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ رام گڑھ میں الگ رہتی ہیں ۔ ابھے کمار کے کوارٹر میں گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی خاتون دوست رہ رہی تھی ۔ اس بات کی جانکاری ان کی بیوی کو ہوگئی تو وہ اچانک سرکاری کوارٹر پر پہنچ گئی اور جم کر ہنگامہ کیا ۔


وہیں اس پورے معاملہ میں ابھے سنہا نے بتایا کہ ان کی خاتون دوست کچھ ذاتی کام کی وجہ سے ان کے یہاں پر ٹھہری ہوئی تھی ۔ اس کو لے کر ان کی بیوی کو غلط فہمی ہوگئی اور معاملہ بڑھ گیا ۔ وہیں بات بڑھنے کے بعد ابھے کمار کی بیوی مودنی نگر تھانہ میں پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ اب پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ وہیں ابھے کمار کی خاتون دوست نے اس پورے واقعہ پر کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 28, 2021 08:28 PM IST