پلامو : آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملہ میں بری کر دیا ہے۔ لالو بدھ کو پلامو میں ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت پہنچے۔ لالو یادو پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ عدالت نے 6000 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کا نمٹارہ کردیا ۔
در اصل 2009 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوران گڑھوا اسمبلی حلقہ سے گری ناتھ سنگھ آر جے ڈی کے امیدوار تھے۔ لالو پرساد یادو ان کی تشہیر کیلئے ہیلی کاپٹر سے پہنچے تھے۔ لالو کی میٹنگ گڑھوا کے گووند ہائی اسکول میں ہونے والی تھی۔ گڑھوا بلاک کے کلیان پور میں ہیلی کاپٹر اترنے کے لیے ہیلی پیڈ مقرر کیا گیا تھا، جس کے لیے انتظامیہ نے اجازت دی تھی، لیکن ہیلی پیڈ پر اترنے کی بجائے ہیلی کاپٹر گووند ہائی اسکول کے میدان میں ریلی کی جگہ پر پر اترا، جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ۔ اس معاملہ میں ڈیپوٹیشن مجسٹریٹ نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسی معاملہ میں لالو کی پلامو کی عدالت میں پیشی ہوئی۔
پلامو میں ستیش کمار منڈا جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اور ایم پی ایم ایل اے خصوصی عدالت میں لالو پرساد پیش ہوئے۔ کیس نمبر 2676/2001 میں لالو پرساد یادو اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188، 279، 290، 291/34 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 127 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لالو کے وکیل رام دیو پرساد یادو نے بتایا کہ لالو یادو کی پیشی ہوئی ۔ مقدمے کی سماعت تقریباً 28 منٹ تک جاری رہی۔ اس معاملہ میں لالو کو 6000 روپے جرمانے کے ساتھ بری کر دیا گیا ہے۔ پہلے ہی لالو پرساد یادو اس میں ڈیڑھ مہینے کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔ لالو پرساد یادو عدالت کے احاطے سے نکل کر واپس سرکٹ ہاؤس پہنچے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔