உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: نئے سال میں وزیر اعلی ہیمنت سورین کا بڑا تحفہ، Jharkhand میں 25 روپے سستا ملے گا پٹرول

    Petrol Price In Jharkhand : ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے نئے سال کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔ ہیمنت حکومت نے ریاست میں پٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹرکی کمی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہیمنت سورین حکومت نے یہ راحت صرف دو پہیہ گاڑیوں کیلئے دی ہے۔

    • Share this:
      رانچی : ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان جھارکھنڈ (Jhakhand) کی ہیمنت سورین حکومت نے نئے سال کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔ ہیمنت حکومت نے ریاست میں پٹرول (Petrol Price) کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹرکی کمی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہیمنت سورین حکومت نے یہ راحت صرف دو پہیہ گاڑیوں کیلئے دی ہے۔ در اصل بدھ کو جھارکھنڈ حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے بتایا گیا کہ اب ریاست میں دو پہیوں والی گاڑیوں کو پٹرول پر 25 روپے فی لیٹر (Petrol Price In Jharkhand) کی راحت دی جائے گی۔

      جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ٹویٹ کر کے لکھا : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط ​​طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔ لہذا حکومت ریاستی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کے لئے پیٹرول پر 25 روپے فی لیٹر کی راحت دے گی، اس کا فائدہ 26 جنوری 2022 سے ملنا شروع ہوگا ۔

      بتادیں کہ اس وقت جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ایک لیٹر پیٹرول 98 روپے 52 پیسے کی قیمت سے فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔ اب ایسی صورتحال میں پٹرول پر 25 روپے فی لیٹر کی کمی سے جھارکھنڈ کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

      جھارکھنڈ حکومت نے اپنے دو سال مکمل ہونے پر پٹرول کی قیمت میں اتنی بڑی راحت کا اعلان کرکے ایک طرح سے متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ صرف دو پہیہ گاڑیوں کے لیے ہے، جس کا سب سے زیادہ استعمال متوسط ​​طبقے کے لوگ ہی کرتے ہیں ۔ ایسے میں نئے سال پر ہیمنت سرکار کا یہ ماسٹر اسٹروک کئی اشارے بھی دے رہا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: