راہل گاندھی کو ملے گی راحت یا بڑھے گی مشکل؟ وزیر داخلہ امت شاہ سے جڑا ہے معاملہ، عدالت نے محفوظ کیا فیصلہ
راہل گاندھی کو ملے گی راحت یا بڑھے گی مشکل؟
Rahul Gandhi News: جھارکھنڈ میں راہل گاندھی کے خلاف کل تین معاملے درج ہیں۔ جس میں دو معاملے راہل گاندھی کے اس بیان سے متعلق ہیں، جس میں انہوں نے کانگریس کے دہلی اجلاس میں یہ بیان دیا تھا کہ ’’کانگریس میں کوئی قاتل قومی صدر نہیں بن سکتا، بی جے پی میں صرف قاتل ہی قومی صدر بن سکتا ہے‘‘۔
رانچی: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد راہل گاندھی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ لیکن، کرناٹک سے ہزاروں کلومیٹر دور راہل گاندھی کی جھارکھنڈ کی عدالت میں ایک اور وجہ سے چرچہ ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف جھارکھنڈ میں کل تین عدالتی کیس چل رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ریمارکس کرنے کے معاملے میں راحت کے لیے جھارکھنڈ ہائی کورٹ پہنچے راہل گاندھی کی عرضی پر منگل کو سماعت ہوئی۔ تاریخ پر تاریخ چل رہی اس سماعت میں 16 مئی بروز منگل کو فریقین کے دلائل مکمل ہوئے اور عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
بتا دیں کہ امت شاہ کے خلاف ریمارکس کے معاملے میں شکایت کا مقدمہ چائی باسا عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں بھی راہل گاندھی کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس پر اگلی سماعت 18 مئی کو ہونی ہے۔ دراصل امت شاہ کے خلاف ریمارکس کے معاملے میں عرضی گزار نوین جھا کی جانب سے رانچی سول کورٹ میں شکایت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے نچلی عدالت نے راہل گاندھی کو سمن جاری کیا تھا۔ نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف راہل گاندھی راحت کے لیے ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ کرناٹک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کانگریس میں کہرام! میں خاموش ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔۔۔ 50 ایم ایل اے ساتھ، ہنگامہ کر سکتا ہوں... بولے جی پرمیشور
2019 کے ایک معاملے کا نچلی عدالت میں ٹرائل آپ کو بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں راہل گاندھی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔ جس میں ایک معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کا ہے، جب راہل گاندھی نے یہ بیان دیا تھا کہ ’’سب مودی چور ہیں‘‘۔ اس معاملے کو لے کر شکایت کنندہ پردیپ مودی نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ مودی کے خلاف ریمارکس کے معاملے میں بھی راہل گاندھی کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ لیکن، عدالت نے سماعت کے بعد عرضی کو مسترد کر دیا اور اب اس معاملے میں بھی نچلی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔
دو معاملے امت شاہ پر قابل اعتراض ریمارکس کے دوسرا اور تیسرا معاملہ کانگریس کے دہلی اجلاس میں راہل گاندھی کے اس بیان سے متعلق ہے کہ ’’کانگریس میں کوئی قاتل قومی صدر نہیں بن سکتا، بی جے پی میں صرف قاتل ہی قومی صدر بن سکتا ہے‘‘۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو لے کر ملک بھر میں کئی مقامات پر مقدمات درج کیے گئے۔ جھارکھنڈ میں بھی چائی باسا اور رانچی میں شکایت کے سلسلے میں دو کیس درج کیے گئے تھے۔
عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا چائی باسا میں شکایت کنندہ پرتاپ کمار نے اس سلسلے میں چائی باسا عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ساتھ ہی رانچی میں شکایت کنندہ نوین جھا کی جانب سے عدالت میں اس معاملے کے خلاف شکایت کی گئی۔ راہل گاندھی کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ان دونوں معاملوں کو ختم کرنے کے لیے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ جس پر تاریخ کے مطابق مسلسل سماعت جاری ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔