உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رانچی کی تسنیم ربا کا مثالی کارنامہ : 15سالوں سے غریبوں کی کر رہی ہیں مدد ، کورونا سے بچاؤ کیلئے چلا رہی ہیں بیداری مہم

    رانچی کی تسنیم ربا کا مثالی کارنامہ : 15سالوں سے غریبوں کی کر رہی ہیں مدد ، کورونا سے بچاؤ کیلئے چلا رہی ہیں بیداری مہم

    رانچی کی تسنیم ربا کا مثالی کارنامہ : 15سالوں سے غریبوں کی کر رہی ہیں مدد ، کورونا سے بچاؤ کیلئے چلا رہی ہیں بیداری مہم

    تسنیم ربا غریبوں کی مدد کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ۔ وہ گزشتہ قریب 15 سالوں سے غریب خواتین و بچوں کی مختلف طریقوں سے مدد کرتی آ رہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مسلم معاشرے میں بیشتر خواتین اپنے گھریلو کام کاج کو ترجیح دیتی ہیں ۔ تاہم چند ایسی بھی خواتین بھی ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد مختلف شعبہ حیات میں ملازمت حاصل کر کے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ لیکن معاشرے کی غریب خواتین و بچوں کی بے لوث مدد کرنے کا جذبہ بہت ہی مشکل سے کسی مسلم خاتون میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ رانچی کی تسنیم ربا ان سب سے مختلف خصوصیات کی مالک ہیں ۔

    تسنیم ربا غریبوں کی مدد کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ۔ وہ گزشتہ قریب 15 سالوں سے غریب خواتین و بچوں کی مختلف طریقوں سے مدد کرتی آ رہی ہیں ۔ کورونا وبا کے ماحول میں تسنیم ربا نے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر کی چند خواتین کے ساتھ شہر کے مختلف محلوں کا دورہ کیا اور غریب خاندان کی نشاندہی کر کے انہیں راشن ، ماسک اور صابن فراہم کرایا ۔ اس درمیان انہوں نے گھر گھر جاکر کورونا وبا سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائے اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی نصیحت کی ۔

    انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کو تعلیمی اور معاشی ترقی کے تئیں بیدار کرنے کا ان کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔


    تسنیم ربا نے غریبوں کو مزید مدد فراہمی کے مقصد سے اپنی ہی رہائش گاہ میں ایک دفتر کا قیام کیا ہے ۔ تسنیم ربا اب ربا زندگی نامی تنظیم کے تحت غریبوں کی مدد کی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہیں ۔ دفتر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف رانچی سمیت دہلی کے شاہین باغ میں منعقد دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حق میں آواز بلند کرچکی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کو تعلیمی اور معاشی ترقی کے تئیں بیدار کرنے کا ان کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ساتھ ہی مسلم خواتین کے اندر بھی معاشرے کی فلاح و بہبودی کے لئے جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کریں گی ۔ تاکہ مسلم معاشرہ کی  تعلیمی ، معاشی اور سماجی طور پر ترقی کا امکان روشن ہو سکے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: