உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand : شوہر کو جگانے گئی بیوی کو دکان میں نظر آیا ایسا منظر ، دیکھ کر اڑگئے ہوش

    Jharkhand : شوہر کو جگانے گئی بیوی کو دکان میں نظر آیا ایسا منظر ، دیکھ کر اڑگئے ہوش

    Jharkhand : شوہر کو جگانے گئی بیوی کو دکان میں نظر آیا ایسا منظر ، دیکھ کر اڑگئے ہوش

    Bokaro Double Murder: چاس مفصل تھانہ علاقہ کے بجولیا گاوں کے باہر اپنی راشن دکان میں ایک مزدور کے ساتھ سو رہے دکان مالک اور مزدور کا دھاردار ہتھیار سے سر کچل کر قتل (Brutal Murder) کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے

    • Share this:
      بوکارو : چاس مفصل تھانہ علاقہ کے بجولیا گاوں کے باہر اپنی راشن دکان میں ایک مزدور کے ساتھ سو رہے دکان مالک اور مزدور کا دھاردار ہتھیار سے سر کچل کر قتل (Brutal Murder)  کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی مفصل تھانہ پولیس اور چاس صدر ایس ڈی پی او (SDPO) نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ پہلی نظر میں چوری کرنے آئے چوروں کے ذریعہ اس واقعہ کو انجام دئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے ۔

      چاس صدر ایس ڈی پی او پرشوتم سنگھ نے بتایا کہ چوری کی واردات انجام دینے کے موقع پر قتل کو انجام دیا گیا ہے ۔ دکان میں رکھے پیسے بھی غائب ہیں ۔ پولیس نے سبھی پہلووں پر جانچ شروع کردی ہے ۔ فارینسک ، ٹیکنیکل دستہ کو بلاکر معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ جانکاری کے مطابق بجولیا گاوں کے رہنے والے 60 سال کے ارون مہتھا گاوں کے باہر راشن کی دکان چلاتے تھے ۔ دکان کے بغل میں ہی ان کا کھلیہان ہے ۔ رات میں ہر روز کی طرح دیہی علاقہ میں مزدوری کا کام کرنے والے بیلوٹ کے رہنے والے فٹک دھیور بھی سور رہا تھا ۔ اسی دوران دیر رات چوری کے واقعہ کو انجام دینے آئے نامعلوم چوروں نے باری باری سے تیز دھار ہتھیار سے سر پر وار کرکے دونوں کا قتل کردیا ۔

      چوروں نے دکان کا تالا توڑا اور اندر رکھے تقریبا چار ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں کو اس وقت ملی جب صبح سویرے سات بجے مقتول ارون کی بیوی ہر روزہ کی طرح دکان پہنچی ۔ اس نے دیکھا کہ دونوں کی لاش بستر میں خون سے لت پت پڑی ہوئی ہے ۔ اس کی اطلاع گھروالوں کو ہوئی اور گھروالوں نے مفصل تھانہ پولیس کو اس واقعہ کی جانکاری دی ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد چار ایس ڈی پی او جائے واقعہ پر پہنچے اور معاملہ کی جانچ شروع کردی ۔

      جائے واقعہ پر پہنچے چندن کیاری کے بی جے پی ممبر اسمبلی امر کمار باوری نے واقعہ کو افسوسناک بتایا اور اس کو ریاستی حکومت کے لااینڈ آرڈر کی ناکامی بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مجرمین پکڑے نہیں جاتے ہیں تب تک جانچ کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا ، لیکن آج تک اس واقعہ کو حل نہیں کیا جاسکا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: