ہوم » نیوز » No Category

جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کا نہیں ہوا قیام، انجمن ترقی اردو کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری

جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کے قیام کے لئے انجمن ترقی اردو نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 03, 2017 07:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کا نہیں ہوا قیام، انجمن ترقی اردو کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری
جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کے قیام کے لئے انجمن ترقی اردو نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ کیا ہے۔

رانچی۔ ویسے تو جھارکھنڈ حکومت پر وقت وقت پر اقلیتی فلاح وبہبود سے متعلق تمام معاملات کو نظرانداز کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔ انہی تمام معاملات میں ایک بڑا معاملہ ریاست میں اردو اکیڈمی کی تشکیل کا بھی ہے۔ اردو والوں کی بار بار اس بارے میں کی گئی درخواست پر حکومت نے کافی سرد مہری سے کام لیا ہے۔ اس سے برہم انجمن ترقی اردو اب اپنے حق کے لیے عدالت میں جانے کی تیاری کر رہی ہے۔


جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی کے قیام کے لئے انجمن ترقی اردو نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ کیا ہے۔ رانچی میں ای ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں انجمن کے ریاستی صدر پروفیسر ابوذر عثمانی نے واضح کیا  کہ بہار ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت ریاست میں اردو اکیڈمی کے قیام کا قانونی حق حاصل ہے لیکن حکومت اردو اکیڈمی کی تشکیل کے معاملہ پر ٹال مٹول کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔


First published: Feb 03, 2017 07:30 PM IST