ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

 شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ویبینار کا انعقاد

رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمیش کمار پانڈ نے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے علامہ اقبال کو ایک سچا ، محب وطن اور عالم انسانیت کا شاعر قرار دیا ۔

  • Share this:
 شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ویبینار کا انعقاد
 شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ویبینار کا انعقاد

رانچی : یومِ اقبال کے موقع رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک عالمی ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمیش کمار پانڈ نے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے علامہ اقبال کو ایک سچا ، محب وطن اور عالم انسانیت کا شاعر قرار دیا ۔ انہوں نے علامہ اقبال کی شاعری میں حب الوطنی اور انسان دوستی کے حوالے سے کئی اشعار پیش کئے ۔ پروفیسر احمد سجاد سابق صدر شعبۂ اردو رانچی یونیورسٹی نے اقبال کی شاعری پر تفصیلی گفتگو کی۔ اپنے کلیدی خطبہ میں اکیسویں صدی میں اقبال کی معنویت کے حوالے سے ان کے تصور بشر ، تصور مردِ مؤمن، تصورِ تعلیم پر بصیرت افروز خطبے دیئے۔


مولانا آزاد کالج کلکتہ میں شعبۂ اردو کے صدراور بلند پایہ ادیب ڈاکٹر دبیر احمد نے اقبال کے افکار و نظریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مشرق اور مغرب کے مفکرین سے اقبال کے افکار کا تقابلی جائزہ پیش کیا ۔ ساتھ ہی ان کے فلسفیانہ شاعری کا اشعار کے حوالے سے جائزہ لیا ۔ شعبۂ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاذ ڈاکٹر سرور ساجد نے میر ، غالب اور اقبال کی شاعری کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے اقبال کی انفرادیت شاعری کے حوالے سے پیش کیا ۔ اقبال کے فن پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سرور ساجد نے اقبال کو ایک عظیم شاعر قرار دیا۔


ونوبابھاوے یونیورسٹی کے استاذ اور اردو کے بلند پایہ نقاد ڈاکٹر زین رامش نے اقبال کی شاعری کا فلسفیانہ تجزیہ پیش کیا۔ اشعار کے حوالے سے ڈاکٹر رامش نے اقبال کے فکرو فن پر عالمانہ گفتگو کی ۔ محسن ہگلی کالج کے استاذ اور اردو ادب کے ایک معتبر دستخط ڈاکٹر عمر غزالی نے اس گفتگو میں اکیسویں صدی میں اقبال کی معنویت پر اشعار کے حوالے سے بہت ہی تفصیلی و توضیحی گفتگو کی ۔ سنت کولمبس کالج ہزاریباغ میں اردو کے استاذ ڈاکٹر جمال احمد نے اقبال کے سیاسی افکار پر تاریخ کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ اشعار کے حوالے سے اقبال کے سیاسی شعور کا جائزہ لیا ۔


شعبۂ اردو جگن ناتھ آزاد کالج کے صدر ڈاکٹر رضوان علی نے اکیسویں صدی میں اقبال کی معنویت ، حب الوطنی ، انسانی درد مندی ، سیکولرزم کے حوالے کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر فہیمہ خاتون ، ڈاکٹر فرحت زیبا نے بھی اقبالیات کے حوالے سے تفصیلی باتیں کی ۔ پروفیسر ابوذر عثمانی صدر انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ نے مہمان اعزاز ی کی حیثیت سے اقبال کی شاعری پر گفتگو کی ۔ ڈاکٹر جمشید قمر نے بہت اختصار سے لیکن بہت توضیحی انداز میں اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی ۔ فاطمہ حق اور حنا کوثر نے نقابت کے فرائض انجام دیئے ۔

ڈاکٹر عالمگیر ساحل اور محمد حذیفہ نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیے ۔ رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر منظر حسین نے صدارتی خطبہ دیا ۔ ڈاکٹر کہکشاں پروین نے اظہار تشکر کی رسم ادا کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 11, 2020 10:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading