உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رات میں شوہر قضائے حاجت کیلئے گیا باہر تو بیوی نے بلالیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا، رہ جائیں گے حیران

    رات میں شوہر قضائے حاجت کیلئے گیا باہر تو بیوی نے بلالیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا، رہ جائیں گے حیران

    رات میں شوہر قضائے حاجت کیلئے گیا باہر تو بیوی نے بلالیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا، رہ جائیں گے حیران

    Garhwa News: شوہر قضائے حاجت کیلئے گھر سے باہر گیا تو بیوی نے عاشق کو بلاکر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے لگی ۔ اسی درمیان شوہر گھر لوٹ آیا اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا ۔

    • Share this:
      گڑھوا: جھارکھنڈ کے گڑھوا میں میاں بیوی اور وہ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل شوہر قضائے حاجت کیلئے گھر سے باہر گیا تو بیوی نے عاشق کو بلاکر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے لگی ۔ اسی درمیان شوہر گھر لوٹ آیا اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے عاشق کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ عاشق نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے خاتون کے رابطے میں تھا ۔

      ضلع کے صدر تھانہ حلقہ کے سنگرہے گاوں میں شوہر دیر رات قضائے حاجت کیلئے گھر سے باہر گیا ۔ اسی درمیان بیوی نے اپنے عاشق کو فون کرکے گھر بلالیا اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے لگی ۔ اسی درمیان شوہر وہاں پہنچ گیا اور بیوی کو کسی کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ جائے واقع پر ہنگامہ سن کر گاوں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے عاشق کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

      شوہر نے بتایا کہ وہ رات کو قضائے حالت کیلئے گھر سے باہر گیا تھا ۔ اسی دوران بیوی نے اپنے عاشق کو اس کے گھر بلالیا اور ناجائز تعلقات بنانے لگی ۔ وہ لوٹا تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ عاشق نے بتایا کہ وہ پرساد لینے کیلئے خاتون کے گھر آیا تھا اور خاتون کے کہنے پر رہ ناجائز تعلقات بنانے لگا ۔

      عاشق کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے وہ خاتون کے رابطے میں تھا ۔ پولیس نے ملزم عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: