உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بازار سے گھر لوٹ رہی تھی خاتون ، 4 لوگ زبردستی لے گئے جنگل اور پھر کیا ایسا گھنونا کام، حالت دیکھ کر شوہر کا اڑ گیا ہوش

    بازار سے گھر لوٹ رہی تھی خاتون ، 4 لوگ زبردستی لے گئے جنگل اور پھر کیا ایسا گھنونا کام، حالت دیکھ کر شوہر کا اڑ گیا ہوش

    بازار سے گھر لوٹ رہی تھی خاتون ، 4 لوگ زبردستی لے گئے جنگل اور پھر کیا ایسا گھنونا کام، حالت دیکھ کر شوہر کا اڑ گیا ہوش

    Gang rape in Gumla: یہ واقعہ گزشتہ 14 جنوری کا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرکے چار میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    • Share this:
      جھارکھنڈ میں خواتین کے ساتھ جرائم کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ گملا کے گدری تھانہ علاقہ میں خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ماثرہ خاتون جوبھی پاٹھ بازار سے گھر لوٹ رہی تھی ، اسی دوران راستے میں چار لوگوں نے اس کے ساتھ گھنونی واردت کو انجام دیا ۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کو بدحواس حالت میں جنگل میں ملی ۔ یہ واقعہ گزشتہ 14 جنوری کا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرکے چار میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

      متاثرہ نے بتایا کہ وہ 14 جنوری کو گھر سے جوبھی پاٹ بازار گھریلو خریداری کیلئے گئی تھی ۔ بازار سے لوٹنے کے دوران ننار پاٹھ گاوں کے رہنے والا منوج منڈا اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اس کو پیچھا کرنے لگا ۔ جیسے ہی متاثرہ خاتون ڈھنگ بندھی جنگل کے پاس پہنچی ، چاروں نے اس کو پکڑلیا اور جنگل کے اندر لے کر چلے گئے ۔ وہاں اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی ۔ بعد میں خاتون کو جائے واقعہ پر بے ہوش چھوڑ کر ملزمین فرار ہوگئے ۔

      دیر رات تک متاثرہ گھر نہیں پہنچی تو شوہر اس کو تلاش کرنے کیلئے نکلا ۔ راستے میں اس کو ڈھنگ بندھی جنگل کے پاس خاتون کے کراہنے کی آواز سنائی دی ۔ شوہر اس طرف گیا تو متاثرہ کو بدحواس حالت میں پایا ۔ متاثرہ کو لے کر شوہر جنگل سے گھر پہنچا ۔ متاثرہ نے اس کو پوری واردات کے بارے میں جانکاری ۔

      شوہر نے دوسرے دن گدری تھانہ پہنچ کر ملزم منوج منڈا سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہے ۔ ملزم منوج منڈا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ متاثرہ تین بچوں کی ماں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: