ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

قبر سے 35 سالہ خاتون کی لاش نکال کر کی گئی ایسی گھنونی حرکت، علاقہ میں کشیدگی

Dumka News: مقامی لوگوں نے واقعہ کے پیچھے ڈائن بسیاہی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ گاوں والوں نے گزشتہ جمعرات کی شام کو پھر سے لاش کی تدفین کی ۔

  • Share this:
قبر سے 35 سالہ خاتون کی لاش نکال کر کی گئی ایسی گھنونی حرکت، علاقہ میں کشیدگی
قبر سے خاتون کی لاش نکال کر کی گئی ایسی گھنونی حرکت، علاقہ میں کشیدگی

دمکا : جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں شکاری پاڑہ تھانہ کے پنرگڑیا گاوں میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ۔ گاوں کے قبرستان میں گزشتہ بدھ کو دفن کی گئی خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔ واقعہ کو لے کر ڈائن بسیاہی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔


دراصل بقرعید کے دن صبح تقریبا نو بجے پینرگڑھیا کے رہنے والے سلطان میاں عرف عیدو میاں کی اہلیہ تجمل بی بی ( 35) گھر کے نزدیک گھاس کاٹ رہی تھی ۔ اسی دوران سانپ نے اس کو کاٹ لیا ۔ سلطان میاں اپنی بیوی کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر رام پور ہاٹ علاج کیلئے لے جارہا تھے ، لیکن راستے میں ہی تجمل بی بی کی موت ہوگئی ۔ شوہر لاش کو لے کر واپس گاوں آیا اور شام پانچ بجے لاش کو قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔


22 جولائی جمعرات کے دن صبح چرواہوں نے دیکھا کہ قبر کھلی ہوئی ہے اور لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ انہوں نے فورا اس کی جانکاری گاوں والوں کو دی ۔ گاوں والوں نے آکر دیکھا تو پایا کہ قبر سے بانس کو ہٹا کر لاش کو بیٹھا دیا گیا تھا ۔


عینی شاہدین نے بتایا کہ لاش کے کندھے پر 28 لکھا ہوا پایا گیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ مقامی لوگوں نے واقعہ کے پیچھے ڈائن بسیاہی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ گاوں نے جمعرات کی شام کو پھر سے لاش کو دفن کر دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2021 09:18 PM IST