உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز! نابالغ لڑکی کو زبردستی گھر سے اٹھاکر لے گیا نوجوان ، پھر دو دنوں تک کیا ایسا خوفناک کام

    نابالغ لڑکی کو زبردستی گھر سے اٹھاکر لے گیا نوجوان ، پھر دو دنوں تک کیا ایسا خوفناک کام

    نابالغ لڑکی کو زبردستی گھر سے اٹھاکر لے گیا نوجوان ، پھر دو دنوں تک کیا ایسا خوفناک کام

    Garhwa News: پولیس نے گڑھوا صدر اسپتال میں متاثرہ کی میڈیکل جانچ کروائی ۔ ساتھ ہی 164 کے تحت بیان درج کرایا ۔ متاثرہ واقعہ کے بعد سے کافی ڈری ہوئی ہے اور زیادہ کچھ بول نہیں پارہی ہے ۔

    • Share this:
      گڑھوا : جھارکھنڈ کے گڑھوا میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ صدر تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ متاثرہ کو زبردستی گھر سے اٹھاکر دو دنوں تک کی اس کی آبروریزی کی گئی ۔ متاثرہ نے اس کی جانکاری گھروالوں کو دی ۔ اس کے بعد متاثرہ کی ماں نے صدر تھانہ پہنچ کر ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ۔

      پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق گاوں کا ہی رہنے والا ایک نوجوان متاثرہ لڑکی کو زبردستی اس کے گھر سے اٹھاکر نامعلوم جگہ پر لے گیا ۔ لڑکی نے جب مخالفت کی تو اس نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ ملزم نے دو دنوں تک اس کی آبروریزی کی ۔ دو دن بعد جب متاثرہ گھر لوٹی تو گھر والوں کو پوری آپ بیتی بتائی ، جس کے بعد گھر والوں نے صدر تھانہ پہنچ کر ملزم کے خلاف کیس درج کرایا ۔

      صدر تھانہ انچارج کرشن کمار نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ نوٹس میں آیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔ بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

      پولیس نے گڑھوا صدر اسپتال میں متاثرہ کی میڈیکل جانچ کروائی ۔ ساتھ ہی 164 کے تحت بیان درج کرایا ۔ متاثرہ واقعہ کے بعد سے کافی ڈری ہوئی ہے اور زیادہ کچھ بول نہیں پارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: