ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال انکاؤنٹر کی ہوگی عدالتی جانچ ، مدھیہ پردیش حکومت نے دیا حکم

بھوپال میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارکنوں کے پولیس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ ہوگی ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج ایس پانڈے اس کی جانچ کریں گے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 04, 2016 09:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال انکاؤنٹر کی ہوگی عدالتی جانچ ، مدھیہ پردیش حکومت نے دیا حکم
بھوپال میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارکنوں کے پولیس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ ہوگی ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج ایس پانڈے اس کی جانچ کریں گے

بھوپال : بھوپال میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارکنوں کے پولیس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ ہوگی ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج ایس پانڈے اس کی جانچ کریں گے ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے سوالات سے گھرے اس انكاونٹر کی عدالتی جانچ کرانے کا حکم دیا ہے ۔


مشتبہ سیمی کارکنوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سینے میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے سینے اور ٹانگوں پر تین جانبوں سے گولیاں لگی ہیں ۔ سبھی مشبتہ کارکنوں کی لاش پر گولی کے کم از کم 2 زخم ہیں ۔


سیمی کے مشتبہ کارکنوں کے جیل سے فرار کے ہونے کے بعد سے ہی جیل کی سیکورٹی کو لے کر بھی حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے ۔ مدھیہ پردیش پولیس اور جیل انتظامیہ کی باتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے سیاسی جماعتوں نے اس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا تھا ۔ دراصل اس انکاؤنٹر کے تین الگ الگ ویڈیوز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے اس انکاؤنٹر کی حقیقت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ایک آڈیو بھی سامنے آیا تھا ، جس نے شکوک و شبہات کو مزید تقویت بخشی ہے۔

First published: Nov 04, 2016 09:40 AM IST