ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال انکاونٹر کی تفتیش کیلئے عدالتی جانچ کمیشن کی تشکیل ، تین ماہ میں پیش ہوگی رپورٹ

مدھیہ پردیش حکومت نے شکوک وشبہات کے گھیرے میں بھوپال انکاؤنٹر معاملہ کی جانچ کے لئے ایک رکنی عدالتی انکوائری کمیشن قائم کیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 07, 2016 05:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال انکاونٹر کی تفتیش کیلئے عدالتی جانچ کمیشن کی تشکیل ، تین ماہ میں پیش ہوگی رپورٹ
علامتی تصویر

بھوپال : مدھیہ پردیش حکومت نے شکوک وشبہات کے گھیرے میں بھوپال انکاؤنٹر معاملہ کی جانچ کے لئے ایک رکنی عدالتی انکوائری کمیشن قائم کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس ایس پانڈے کی صدارت میں یہ کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ حکومت کو سپرد کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے تین نومبر کو بھوپال انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلی کے اعلان کے تین دن بعد عدالتی انکوائری کمیشن کا قیام عمل میں آیا ہے۔ کمیشن کو تین ماہ کے اندر اندر اپنی تفتیش مکمل کرنی ہوگی۔

First published: Nov 07, 2016 05:16 PM IST