ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شتروگھن سنہا سے متعلق کیلاش وجے ورگیہ کا متنازع بیان ، کتے کے دم پر نہیں چلتی گاڑی

اندور: بہار میں کراری شکست ملنے کے بعد محتاط ہونے کی بجائے بی جے پی لیڈروں کی زبان مزید بے لگام ہوتی جارہی ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 09, 2015 07:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شتروگھن سنہا سے متعلق کیلاش وجے ورگیہ کا متنازع بیان ، کتے کے دم پر نہیں چلتی گاڑی
اندور: بہار میں کراری شکست ملنے کے بعد محتاط ہونے کی بجائے بی جے پی لیڈروں کی زبان مزید بے لگام ہوتی جارہی ہے ۔

اندور: بہار میں کراری شکست ملنے کے بعد محتاط ہونے کی بجائے بی جے پی لیڈروں کی زبان مزید بے لگام ہوتی جارہی ہے ۔ پارٹی میں حاشیہ پر کھڑا کردئے گئے بہاری بابو یعنی شتروگھن سنہا سے متعلق بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے متنازع بیان دیتے ہوئے ان کا موازنہ کتے سے کردیا ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بی جے پی لیڈر وی کے سنگھ نے بھی کتے پر ایک بیان دیا تھا، جس نے پارٹی کی مشکلات بڑھادی تھیں۔


شکست سے بوکھلائے کیلاش نے کہا کہ شتروگھن سنہا کی شناخت سیاست میں بی جے پی کی وجہ سے ہے۔ بی جے پی ان کی وجہ سے نہیں ہے۔ ان کے اس طرز عمل سے میں ناراض ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب کتا گاڑی کے ساتھ چلتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ گاڑی کتے کی وجہ سے چل رہی ہے، لیکن گاڑی کو چلانے کے لئے کتے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی طرح یہ پارٹی کسی ایک آدمی کی وجہ سے نہیں چل رہی۔ اب ہار گئے تو جو خاموش بیٹھے تھے، وہ بولنے لگے ہیں۔


غور طلب ہے کہ اس سے پہلے وجے ورگیہ نے شاہ رخ خان پر متنازعہ بیان دیا تھا، مگر چوطرفہ تنقید کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ کیلاش نے شاہ خان کے ذریعہ ملک میں عدم رواداری سے متعلق بیان پر کہا تھا کہ شاہ رخ رہتے تو ہندوستان میں ہیں ، مگر ان کا دل پاکستان میں رہتا ہے۔

First published: Nov 09, 2015 07:00 PM IST