ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کیلاش وجے ورگيہ کا دگ وجے سنگھ پر نشانہ ، کہا : ذہنی توازن ٹھیک نہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کشمیر مسئلے پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان پر آج طنز کستے ہوئے کہا ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ان کے بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 21, 2016 07:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلاش وجے ورگيہ کا دگ وجے سنگھ پر نشانہ ، کہا : ذہنی توازن ٹھیک نہیں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کشمیر مسئلے پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان پر آج طنز کستے ہوئے کہا ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ان کے بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے

اندور : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کشمیر مسئلے پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے بیان پر آج طنز کستے ہوئے کہا ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ان کے بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے۔

مسٹروجے ورگیہ نے یہاں ترنگا یاترا کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے سوال پر کہا کہ یوپی میں بی جے پی فتح کا پرچم لهرائےگي۔ یوپی میں وزیر اعلی کے عہدے کے چہرے کے سوال پر کہا کہ اس سلسلے میں قیادت کوفیصلہ کرنا ہے، مناسب وقت پر سب کو بتا دیا جائے گا۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے ترنگا یاترا کی اہمیت سے منسلک سوال پر کہا کہ ترنگا یاترا بی جے پی کی مہم نہیں ہے، یہ ملک کی مہم ہے۔ انہوں نے اسے حب الوطنی کااظہار قرار دیا۔

بی جے پی لیڈر نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی کانگریس نے ترنگے کو بنیاد بنا کر اقتدار حاصل کیا۔ کانگریس نے ترنگے کو بنیاد بنا کر ووٹ مانگے ہیں جبکہ بی جے پی نے ہمیشہ ترنگے کا احترام کیا ہے۔

قابل ذکر ہے گذشتہ دنوں خارجہ پالیسی پر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی طرز پر انڈیا آكيوپاڈ کشمیر ( ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر) کا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو انڈیا آكيوپاڈ کشمیر کی فکر نہیں ہے اور پاکستان آكيوپاڈ کی بات کرتے ہیں۔تاہم بعد میں احساس ہونے پر انہوں نے اپنے بیان کا اصلاح کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

First published: Aug 21, 2016 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading