ہوم » نیوز » No Category

کیلاش وجے ورگیہ کا عامر خان پر نشانہ ، کہا : دنگل میں کرنا ہےمنگل

اندور : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اشاروں ہی اشاروں میں عدم برداشت سے متعلق بیان کیلئے اداکار عامر خان پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب خیال رکھنا، دنگل میں منگل کرنا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 15, 2016 12:17 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلاش وجے ورگیہ کا عامر خان پر نشانہ ، کہا :  دنگل میں کرنا ہےمنگل
اندور : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اشاروں ہی اشاروں میں عدم برداشت سے متعلق بیان کیلئے اداکار عامر خان پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب خیال رکھنا، دنگل میں منگل کرنا ہے۔

اندور : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اشاروں ہی اشاروں میں عدم برداشت سے متعلق بیان کیلئے اداکار عامر خان پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب خیال رکھنا، دنگل میں منگل کرنا ہے۔


اندور میں پتنگ بازی کے ایک پروگرام میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش نے کہا کہ 'ابھی ایک کا علاج ہوا ہے، دوسرے باقیہیں۔ وجے ورگیہ کے اس بیان کو عامر خان کی آنے والی فلم 'دنگل سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ 'دنگل اسی سال ریلیز نے والی ہے۔


اس دوران کیلاش وجے ورگیہ نے کارکنوں سے کہا کہ ہمارے سماج میں عدم برداشت نہیں ہے۔ ہم تو درختوں اور جانوروں میں بھی بھگوان کو دیکھتے ہیں۔ جب بھی کوئی ملک میں عدم برداشت کی بات کرتا ہے ، تو غصہ آتا ہے اور پھر اس کا علاج کرنا پڑتا ہے۔


غور طلب ہے کہ عامر نے ایک ایوارڈ تقریب میں کہا تھا کہ 'ملک کے موجودہ ماحول سے خوفزدہ کرن (عامر کی بیوی) نے مجھ سے ملک چھوڑ کر جانے کی بات کہی تھی، جس کو لے کر عامر اور ان کی آنے والی فلم 'دنگل کی مخالفت کی جارہی ہے۔

First published: Jan 15, 2016 12:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading