کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر کمل ناتھ کا بڑا بیان، کرناٹک میں کانگریس کو بجرنگ بلی کا آشرواد ملا ہے
راجدھانی بھوپال میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر ایم پی پی سی سی چیف کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کارکنان نے آتش بازی کرتے ہوئے ڈھول نگاڑا بجاکر کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔
راجدھانی بھوپال میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر ایم پی پی سی سی چیف کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کارکنان نے آتش بازی کرتے ہوئے ڈھول نگاڑا بجاکر کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بڑی کامیابی پر مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع کے ساتھ راجدھانی بھوپال میں جشن منایا گیا۔ راجدھانی بھوپال میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر ایم پی پی سی سی چیف کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کارکنان نے آتش بازی کرتے ہوئے ڈھول نگاڑا بجاکر کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔ کرناٹک میں کانگریس کی بڑی جیت سے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں وہیں مدھیہ پردیش بی جے پی کے ذریعہ انیس مئی کو بھوپال میں بی جے پی بڑی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ سابق سی ایم و مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کرناٹک میں کانگریس کو بجرنگ بلی کا آشرواد ملا ہے ،ایم پی میں بھی ملے گا۔کرناٹک دیش کی آئی ٹی ہب ہے،دانشوروں کا شہر ہے اور یہ جیت کانگریس کارکنان کی جیت ہے۔ اسمبلی کی جتنی سیٹ ہیں اس کی آدھی بھی بی جے پی نہیں جیت پائی۔شیوراج سنگھ نے آٹھ ضلعوں میں انتخابی تشہیر میں حصہ لیا تھا جس میں سے چھ پر بی جے پی کی شکست فاش ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کا جو حال ہوا ہے وہ ایم پی میں بھی ہونے والا ہے۔مودی جی نے پوری طاقت لگائی،پندرہ کلومیٹر کا روڈ شو کیا ،چھوٹے چھوٹے نکڑ ناٹک کئے لیکن کرناٹک کے عوام نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ہماری پارٹی کارکنان کو پولیس،پیسہ اور گودی میڈیاکا سامنا کرنا پڑا۔یہاں بھی حالات ایسے ہیں اور ہمارا مقابلہ انہیں سے ہے۔ یہاں کی عوام بھی ہمیں اس سے بڑی کامیابی سے اقتدار تک پہنچائیں گے۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد مدھیہ پردیش بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ انیس مئی کو بھوپال میں بلائی گئی ہے۔بھوپال میں میٹنگ ہونے کے بعد اکیس مئی کو سبھی اضلاع میں بی جے پی ورکنگ کی میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بھوپال میں ہونے والی بی جے پی کی بڑی میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی لیڈران موجود رہیں گے۔ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ بی جے پی کو عوام کا فیصلہ منظور ہے۔ہم منتھن کرینگے کہ کہاں ہم سے چوک ہوئی ہے اور عوام کے بیچ جاکر سیوا کرتے رہیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔