ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

30 سالہ خاتون علاج کرانے پہنچی اسپتال، ڈاکٹروں نے کی جسم کی جانچ تو اڑ گئے ہوش: جانیں کیا ہے معاملہ

ایک خاتون جو 30 سال سے نارمل زندگی گزار رہی تھی۔ نہ تو کوئی پریشانی تھی اور نہ ہی کسی طرح کی کوئی مشکل لیکن اچانک ایک دن اس کے پیٹ میں درد (Stomach Pain) ہوا اور جب وہ اسپتال پہنچی تو ڈاکٹرس بھی حیران ہو گئے۔ ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد(Men) ہے۔

  • Share this:

صحت ہزار نعمت ہے جی ہاں اچھی صحت اور بیماریوں سے پاک زندگی کی دعاہر کوٸی مانگتا ہے کیونکہ آج ہر انسان مختف طرح کی بیماریوں سے جوجھ رہا ہےکورونا واٸرس بھی ایک ایسی ہی ایک یماری ہے جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے لیکن اسکے باوجود اٸے دن نئی۔نئی بیماریاں سامنے ارہی ہیں۔ کولکاتہ میں ایک خاتون میں ایسی ہی ایک بیماری کی تشخیص ہوٸی جس نے انک ی زندگی ہی بدل دی تیس برسوں تک نارمل خاتون کے طور پر زندگی گزارنے والی ایک خاتون جو گزشتہ نو برسوں سے شادی شدہ بھی ہیں انہیں اچانک پتہ چلا کے وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں جبکہ ان کی جسمانی نشونما خاتون کی طرح ہی ہے لیکن ان کے علاج کے دوران ڈاکٹروں نے پایا کے خاتون دراصل مرد(Men) ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 22,000 لوگوں میں سے کسی ایک کو اس طرح کی بیماری کا شکار پایا جاسکتاہے۔ بنگال کے بیربھوم ضلع کی ایک خاتون نے پیٹ کے نچلے حصے میں درد کی شکایت پر کولکاتہ کے نیتاجی شبھاش چندر بوس کینسر اسپتال سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر انوپم دتہ اور ڈاکٹر سومین داس نے تمام طرح کی جانچ کے بعد انکشاف کیا کے جسمانی ساخت کےاعتبار سے وہ خاتون تو ہیں لیکن جنیاتی طور پر یہ مرد ہیں۔

ڈاکٹر دتہ کے مطابق اس میں ”اینڈروجن انسیسیسیٹیٹی سنڈروم“ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر دتہ نے بتایا کہ اس کی ظاہری شکل خاتون جیسی ہے۔ آواز سے لے کر جسمانی نشیب و فراز جیسے چھاتی وغیر ہ کے اعتبار سے عورتو ں جیسا ہے مگر اس میں پیدائش کے وقت سے ہی بچہ دانی اور ہیضہ دانی نہیں ہے اور انہیں کبھی بھی حیض نہیں آیا ہے۔ ڈاکٹر دتہ نے کہا کہ خاتون پیٹ کے نچلے حصے میں درد (Stomach Pain)  کی شکایت لے کر آئی تھی تو ہم نے اس کے پورے جسم کی جانچ کی اور بائیو اپسی (biopsy) کیا اور اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ”ٹیسٹوکلر کینسر کی شکار ہیں۔ اس وقت کیموتھریپی ہورہی ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر دتہ نے کہا کہ چونکہ اس کا جسم کا ڈیولپ نامکمل ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ تاہم دوسری طرف اس میں خواتین ہارمونز نے ایک عورت کی شکل دیدی ہے۔ ڈاکٹر دتہ نے مزید کہا کے جب یہ باتیں خاتون مریض اور ان کے شوہر کو پتہ چلیں تو وہ حیران رہ گئے۔ ہم دونوں کی کاؤنسلنگ کررہے ہیں تاکہ وہ پہلے کی طرح زندگی گزارسکیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے ماضی میں متعدد مرتبہ حاملہ ہونے کی کوشش کی ہے مگر ناکام رہی ہیں۔ خاتون کی دو خالہ میں بھی ’اینڈروجن انسیسیسیٹیٹی سنڈروم“کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ایک خاتون جو 30 سال سے نارمل زندگی گزار رہی تھی۔ نہ تو کوئی پریشانی تھی اور نہ ہی کسی طرح کی کوئی مشکل لیکن اچانک ایک دن اس کے پیٹ میں درد (Stomach Pain) ہوا اور جب وہ اسپتال پہنچی تو ڈاکٹرس بھی حیران ہو گئے۔ ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد(Men) ہے۔
First published: Jun 27, 2020 01:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading