ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر : لالو پرساد یادو کے تینوں خدمت گار کورونا پازیٹیو ، آر جے ڈی سپریمو کی آئی یہ رپورٹ

رانچی میں واقع جھارکھنڈ کے سب سے بڑے اسپتال ریمس کے پینگ وارڈ میں زیر علاج آر جے ڈی سپریمو و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے تینوں خدمت گار کی جانچ رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر : لالو پرساد یادو کے تینوں خدمت گار کورونا پازیٹیو ، آر جے ڈی سپریمو کی آئی یہ رپورٹ
بڑی خبر : لالو پرساد یادو کے تینوں خدمت گار کورونا پازیٹیو ، آر جے ڈی سپریمو کی آئی یہ رپورٹ

رانچی میں واقع جھارکھنڈ کے سب سے بڑے اسپتال ریمس کے پینگ وارڈ میں زیر علاج چارہ گھوٹالہ کے جرم میں سزا کاٹ رہے آر جے ڈی سپریمو و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے تینوں خدمت گار کی جانچ رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی ہے ۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے لالو پرساد کی خدمت کیلئے تین افراد کو مامور کیا گیا تھا ۔ کل لالو پرساد کا کورونا جانچ کے لئے سیمپل لیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ان کے تینوں خدمت گارعرفان ، اصغر اور لکشمن کا بھی سیمپل لیا گیا تھا ۔


آج شام لالو پرساد کے سیمپل کی جانچ رپورٹ سب سے پہلے ملی ، جو لالو پرساد ، ان کے اہل خانہ اور ان کے حمایتیوں کیلئے کافی راحت دینے والی تھی ۔ ریمس مائیکرو بایولاجی لیب کی جانچ میں لالو پرساد کورونا نیگیٹو پائے گئے ۔ کچھ ہی دیر بعد ان کے تینوں خدمت گاروں کی جانچ رپورٹ آئی جو نہ صرف حیران کرنے والی تھی ، بلکہ لالو پرساد کیلئے پریشانی بڑھانے والی بھی تھی ۔ لالو پرساد کے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تینوں خدمت گار کورونا پازیٹو پائے گئے۔


لالو کی بڑھی مشکل


لالو پرساد کے خدمت گاروں کے کورونا پازیٹو پائے جانے سے لالو پرساد یادو کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔ تینوں خدمت گار کو ان کے وارڈ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔  متعدد امراض میں مبتلا لالو پرساد ان خدمات گاروں کے سہارے اٹھنا ، بیٹھنا ، ٹہلنا ، یہاں تک کے بیت الخلا کے لئے بھی خدمت گار کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اب خدمت گار کے نہ رہنے سے ان کے روبرو ایک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ۔

لالو پرساد کے خدمت گاروں کے کورونا پازیٹو پائے جانے سے لالو پرساد یادو کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔
لالو پرساد کے خدمت گاروں کے کورونا پازیٹو پائے جانے سے لالو پرساد یادو کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔


آر جے ڈی کے ریاستی صدر بھی کورونا پازیٹو پائے گئے

آر جے ڈی اور لالو پرساد کے لئے مشکل یہ ہے کہ ایک کے بعد ایک لیڈر کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر ابھے کمار سنگھ بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ ایسے میں لالو پرساد کے لئے خدمت گار کی تلاش کس طرح کی جائے ، فی الحال مشکل نظر آرہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2020 11:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading