உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایئر ہوسٹس کی نوکری چھوڑکر اردو کے زیورسے خواتین کو آراستہ کررہی ہیں خوشبو

    رانچی : رانچی کی خوشبو خان ایک مثالی کارنامہ انجام دے رہی ہیں۔ ہند پیڑھی نامی کثیر مسلم آبادی والےعلاقے میں خوشبو نہ صرف خواتین کو اردو کی تعلیم سے روشناس کرا رہی ہیں ، بلکہ انہیں خود کفیل بنانے کے ہنرسے بھی آراستہ کر رہی ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      رانچی : رانچی کی خوشبو خان ایک مثالی کارنامہ انجام دے رہی ہیں۔ ہند پیڑھی نامی کثیر مسلم آبادی والےعلاقے میں خوشبو نہ صرف خواتین کو اردو کی تعلیم سے روشناس کرا رہی ہیں ، بلکہ انہیں خود کفیل بنانے کے ہنرسے بھی آراستہ کر رہی ہیں۔ خوشبو کی اس کوشش سے گھریلو مسلم خواتین کو دینی اور دنیاوی معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔

      خوشبو خان کو ان کی کاوشوں کےاعتراف میں کئی فلاحی اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ خوشبو کی کوششوں سے سینکڑوں خواتین کو نہ صرف اردو و دیگر تعلیم حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے ، بلکہ مختلف طرح کے ہنر سے بھی آراستہ ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ خوشبو خان ان خواتین کے لئے ایک مثعل راہ ثابت ہورہی ہیں ، جو خوبیوں کے باوجود اس طرح کے جذبہ کا اظہار نہیں کر پاتی ہیں۔

      khushbo (3)
      خیال رہے کہ رانچی کی خوشبو خان نے ایئر ہاسٹس کے پیشہ کو خیرباد کہہ کر ایک جذبہ کے تحت خواتین کو اردو کی تعلیم سے روشناس کرانے کا عہد کیا ہے۔ پچھلے چند سالوں میں خوشبو پورے علاقے میں شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

      khushbo (4)

      اپنی رہائش گاہ پر ہی انہوں نے تعلیم کا ایک مثالی نظام قائم کیا ہے۔ ان کی کوشیشوں کے نتیجہ میں پردہ نشین گھریلو خواتین اورانگریزی اسکول کی تعلیم یافتہ خواتین بھی بے حد شوق سے اردو کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

      khushbo (5)
      خوشبو خان کئی خوبیوں کی مالک ہیں۔ اردو کی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ دیگر تعلیم جیسے اسپوکن انگلش، کمپیوٹر ، بیوٹیشین ، ایروبکس اور سلائی کڑھائی جیسے ہنر سے بھی خواتین کو آراستہ کرنے میں مصروف ہیں۔

      khushbo (6)

      خواتین نے خوشبو خان کی سرپرستی میں تعلیم اور ہنر حاصل کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے انہیں گھریلو اور مہذب ماحول میں انہیں انتہائی کم فیس پر تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

      khushbo (7)
      First published: