உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال میں ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں کی بہار، کہیں رسم اجرا تو کہیں نکڑ ڈرامہ

    بھوپال ۔ بھوپال میں آج اقبال میدان پر فلسطین سے آئے فریڈم گروپ نے  نکڑ ڈراما پیش کیا۔

    بھوپال ۔ بھوپال میں آج اقبال میدان پر فلسطین سے آئے فریڈم گروپ نے نکڑ ڈراما پیش کیا۔

    بھوپال ۔ بھوپال میں آج اقبال میدان پر فلسطین سے آئے فریڈم گروپ نے نکڑ ڈراما پیش کیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال ۔ بھوپال میں آج اقبال میدان پر فلسطین سے آئے فریڈم گروپ نے  نکڑ ڈراما پیش کیا۔فلسطین کا یہ گروپ گزشتہ ایک ماہ سے ہندوستان میں نکڑ ڈرامہ دکھا  رہا ہے۔ یہ گروپ یہاں سے  نکڑ ڈرامہ سیکھ کر فلسطین میں اپنی آزادی کی جنگ جو اسرايل کے خلاف جاری ہے، وہاں اپنے جذبات کا اظہار کریگا ۔ یہ گروپ اس نکڑ  ڈرامہ کے ذریعے لڑےگا ۔  اس پروگرام میں بھوپال کے بھی ڈرامہ  گروپ شامل ہوئے ، جنہوں نے بیٹی بچاؤاور ملک میں خواتین  کے حالات سدھارنے کی بات کہی۔


      بھوپال لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام منشی حسن خان ٹیكنکل کالج میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام بھوپال کے مشہور شاعر مرحوم  محمد امتیاز انجم کی یاد میں کیا گیا ،جس میں بھوپال کے شاعروں اور ادیبو ں نے اپنے خيالات کا اظہار کر خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔


       بھوپال کے رویندر بھون میں شاعرہ اورینا ادا کی کتاب ادائےسخن کا اجرا عمل میں آیا ۔اس پروگرام میں بھوپال کے ادیبوں اور شاعر وں نے حصہ لیا ۔اس کتاب میں اورینا نے اپنے آس پاس ہونے والی چیزوں کو بخوبی بیان کیا ہے۔

      First published: