உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاک ڈاؤن نے بےروزگار کیا تو لالو پرساد سے ملنے پہنچے بالی ووڈ اداکار، آر جے ڈی سے لڑنا چاہتے ہیں بہار اسمبلی الیکشن

    لاک ڈاؤن نے بےروزگار کیا تو بالی ووڈ کے یہ اداکار لڑنا چاہتے ہیں بہار اسمبلی الیکشن

    لاک ڈاؤن نے بےروزگار کیا تو بالی ووڈ کے یہ اداکار لڑنا چاہتے ہیں بہار اسمبلی الیکشن

    بہار کے شیر گھاٹی نامی مقام کے باشندہ علی خان اسی وجہ سے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت وہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کرنے رانچی پہنچے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    رانچی۔ خدا گواہ، ماں تجھے سلام ، سرفروش، انڈین سمیت ایک سو سے زائد فلموں میں ویلین کا رول ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار علی خان ان دنوں بے روزگار ہیں۔ جی ہاں، کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے بالی ووڈ کے اس معروف اداکار کو بے روزگار کر دیا ہے۔ بہار کے شیر گھاٹی نامی مقام کے باشندہ علی خان اسی وجہ سے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت وہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کرنے رانچی پہنچے۔  شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے ٹکٹ کی چاہ میں رانچی پہنچے علی خان کی لالو پرساد یادو سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

    رانچی کے ریمس میں زیرِ علاج چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا کاٹ رہے لالو پرساد سے ملاقات نہ ہونے سے علی خان بیحد مایوس نظر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ رانچی کے سینٹرل جیل انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ لالو پرساد سے ملاقات کے لئے انہیں اجازت مل سکے ۔ بالی ووڈ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے معروف اداکار علی خان سے جب نیوز 18 نے سیاست میں آنے کی خواہش کے تعلق سے سوال کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں کام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے بیکار بیٹھے ہیں۔ ایسے میں ان کی خواہش ہوئی کہ شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا جائے۔

    لالو پرساد کو مانتے ہیں گرو اس لئے لال ٹین سے ہے محبت

    علی خان نے کہا کہ لالو پرساد سے ان کے تعلقات 25 سال پرانے ہیں۔ اس لئے وہ آر جے ڈی کے لال ٹین کو لیکر سیاست کے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔ بہار کی شیرگھاٹی اسمبلی سیٹ سے امیدواری کی چاہت رکھنے والے علی خان نے کہا کہ شیرگھاٹی ہمارا آبائی وطن ہے اور وہاں سے میں جڑا رہا ہوں۔

    سشانت معاملہ میں انصاف آئے گا سامنے 

    بالی ووڈ اداکار علی خان نے امید کا اظہار کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں سی بی آئی جلد ہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جھارکھنڈ حکومت مدد کرے تو یہاں فلم اسٹوڈیو بنانے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ علی خان نے کہا کہ جھارکھنڈ کی خوبصورت وادیاں، یہاں کے پہاڑ، جنگلات اور محنت کش لوگ انہیں راغب کرتے ہیں۔ علی خان نے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات چیت کے لئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کریں گے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: