ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سیمی اور بجرنگ دل دونوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہمت تھی: دگوجے سنگھ

دگ وجے سنگھ نے ایک خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2019 11:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیمی اور بجرنگ دل دونوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہمت تھی: دگوجے سنگھ
کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وہ مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف ہیں اور وزیر اعلی رہتے ہوئے ان میں سیمی اور بجرنگ دل دونوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کی ہمت تھی۔ دگ وجے سنگھ نے ایک خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔


انہوں نے اس خبر کے ذریعہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا فخر ہے کہ  سمترا مہاجن انہیں کئی مواقع پر شہید ہیمنت کرکرے کے ساتھ جوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے مفاد، قومی اتحاد اور سالمیت کی بات کرنے والوں کے ساتھ رہے ہیں۔


اسی سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے ہمیشہ خلاف رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی رہتے ہوئے ان میں سیمی اور بجرنگ دل دونوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کی ہمت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ملک سب سے اوپر ہے، اوچھی سیاست نہیں۔

First published: Apr 29, 2019 11:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading