ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نہیں رہے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن، 85 سال کی عمر میں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں لی آخری سانس

مدھیہ پردیش(Madhya Pradesh) کے گورنر لال جی ٹنڈن (Lalji Tondon) کا منگل کی صبح لکھنؤ کے میدانتا اسپتال(Medanta Hospital) میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھے۔ یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اور ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

  • Share this:
نہیں رہے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن، 85 سال کی عمر میں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں لی آخری سانس
مدھیہ پردیش  کے گورنر لال جی ٹنڈن انتقال

مدھیہ پردیش(Madhya Pradesh)   کے گورنر لال جی ٹنڈن (Lalji Tondon) کا منگل کی صبح لکھنؤ کے میدانتا اسپتال(Medanta Hospital)  میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85  سال کے تھے۔ یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اور ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ لال جی ٹنڈن کا میدانتا اسپتال میں تقریبا دیڑھ ماہ سے علاج چل رہا تھا۔ لال جی ٹنڈن کی کڈںی اور جگرمیں دقت کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔



لال جی ٹنڈن کو گزشتہ 11  جون کو سانس لینے میں پریشانی، بخار اور پیشاب میں دشواری کی وجہ  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ٹنڈن کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ اصل میں اتر پردیش کی سیاست میں سرگرم  ٹنڈن کئی بار ریاست کی بی جے پی حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہیں اور وہ اٹل بہاری واجپئی کے ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے حلقہ لکھنؤ کی کمان سنبھالی اور ان کی موت کے بعد وہ لکھنؤ سے 15 ویں لوک سبھا کے لئے بھی منتخب ہوئے۔



لال جی ٹنڈن کو 2018 میں بہار کا گورنر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد  2019 میں  انہیں مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا۔ لکھنؤ میں  لال جی ٹنڈن کی مقبولیت معاشرے کے ہر طبقے میں تھی۔ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے بہت قریبی تھے۔ سال 2004 میں لوک سبھا انتخابات کے موقع پر  ٹنڈن اپنی سالگرہ کے موقع پر خواتین میں ساڑیاں تقسیم کررہے تھے، جس میں اچانک بھگدڑ مچ گئی اور 21 خواتین کی موت ہوگئی۔ تاہم ، بعد میں ٹنڈن کو اس معاملے میں تمام الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 21, 2020 09:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading