உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhay Pradesh: چھ صوبوں کے ساتھ بھوپال میں بھی این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا

    Madhay Pradesh: چھ صوبوں کے ساتھ بھوپال میں بھی این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا

    Madhay Pradesh: چھ صوبوں کے ساتھ بھوپال میں بھی این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا

    Bhopal News: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں این آئے اور بھوپال کرائم برانچ نے راجدھانی بھوپال کے ساتھ رائسین کے سلوانی میں کاردوائی کرتے ہوئے نصف درجن لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں این آئے اور بھوپال کرائم برانچ نے راجدھانی بھوپال کے ساتھ رائسین کے سلوانی میں کاردوائی کرتے ہوئے نصف درجن لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ این آئی اے کے ذریعہ صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے کے درمیان کی گئی چھاپہ مار کاروائی میں نصف درجن سے زیادہ گرفتار کے گئے لوگوں سے تفتیش جاری ہے ۔

    بھوپال دارالعلوم تاج المساجد کے ہوسٹل ، بھوپال عباس نگر اور رائسین کے سلوانی میں چھاپہ کاروائی کرتے ہوئے این آئی اور بھوپال کرائم برانچ کے ذریعہ نصف درجن  گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ این آئی اے کے ذریعہ صبح سب سے پہلے زبیر منصوری کو  بھوپال سے گرفتار کیاگیا اور اس کے پاس سے قابل اعتراض لٹریچرکو ضبط کیا جانا بتایا جاتا ہے ۔ این آئی اے کے ذریعہ زبیر منصوری کی نشاندہی پر اس کے چار دوستوں اور دو دیگر لوگوں کوبھی گرفتار کیا جانا بتایا جا رہا ہے ۔ این آئی اے کے ذریعہ زبیر منصوری کی گرفتاری دارالعلوم کے ہوسٹل سے کی گئی ہے، جبکہ زبیر منصوری کی نشاندہی پر بھوپال عباس نگر سے حافظ انس اور ان کے دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  ارپتا مکھرجی کے 8 بینک کھاتوں سے 8 کروڑ کا لین دین، ای ڈی جانچ میں انکشاف


    زبیر منصوری بھوپال میں طالب علم ہے اور ان کا تعلق رائسین کے سلوانی سے ہے ۔ این آئی اے کے ذریعہ بھوپال میں صبح کی گئی کارروائی میں زبیر منصوری کو گرفتار کرنے کے بعد سلوانی سے اس کے والد کو گرفتار کیا گیا۔ مگر بعد زبیر منصوری کے والد کو این آئی اے کے ذریعہ ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑدیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، IS کےڈیجیٹل واریئرزکی 7 ریاستوں میں تلاشی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ انس کے بڑے بھائی کی بھی این آئی اے کو تلاش ہے، مگر انس کا بھائی ان دنوں سویئٹزر لینڈ میں ہے، جس کی وجہ سے اس سے تفتیش نہیں ہوسکی ہے ۔ این آئی اے کو بھوپال اور سلوانی میں آئی ایس آئی ماڈیول سے جڑے لوگوں کے تعلق سے انفارمیشن ملی تھی جس کے بعد این آئی اے کی ٹیم کل رات ہی بھوپال پہنچ گئی تھی اور تمام پہلووں پر کام کرتے ہوئے آج صبح سے ہی چھاپہ مار کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی اے کے ذریعہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے ۔ ان لوگوں سے ملک مخالف سرگرمیوں کے تعلق سے تفتیش میں اہم راز کا انکشاف ہوسکتا ہے ۔ اس تعلق سے جب نیوز 18 اردو نے دارالعلوم کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: