ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش : بارہویں بورڈ کے نتائج کا کل ہوگا اعلان ، یہاں دیکھ سکتے ہیں ریزلٹ

بارہویں بورڈ کے امتحانات انیس مارچ تک جاری رہے اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب جو پیپر بچ گئےتھے ، ان کا انعقاد مادھیمک شکشا منڈل کی جانب سے سوشل ڈسٹنس کی بنیاد پر نو جون سے سولہ جون کے بیچ منعقد کرایا گیا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : بارہویں بورڈ کے نتائج کا کل ہوگا اعلان ، یہاں دیکھ سکتے ہیں ریزلٹ
مدھیہ پردیش : بارہویں بورڈ کے نتائج کا کل ہوگا اعلان ، یہاں دیکھ سکتے ہیں ریزلٹ

مدھیہ پردیش بارہویں بورڈ کے نتائج کولے کر طلبہ کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے ۔ مدھیہ پردیش مادھیمک شکشا منڈل نے بارہویں بورڈ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔  بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان  کل یعنی  ستائیس جولائی کو کیا جائے گا ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا قہر کے چلتے یہ پہلا موقع ہے ، جب دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان الگ الگ کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں بارہویں بورڈ کے امتحانات کا آغاز مارچ میں شروع ہوا تھا ۔ بارہویں بورڈ کے امتحانات کا آغاز دو مارچ سے شروع کیا گیا تھا ، جبکہ دسویں بورڈ کے امتحانات کا آغاز تین مارچ سے ہوا تھا ۔ دسویں بورڈ کے امتحانات اکیس مارچ تک جاری رہے اور جب صوبہ میں کورونا کے سبب لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ، تو امتحانات بند کردئے گئے ۔ جو پیپر بچ گئے تھے حکومت نے ان میں طلبہ کو جنرل پروموشن دیتے ہوئے کورونا قہر کے بیچ دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان چار جولائی کو ہی کردیا تھا ۔


بارہویں بورڈ کے امتحانات انیس مارچ تک جاری رہے اور کورونا  لاک ڈاؤن کے سبب جو پیپر بچ گئےتھے ، ان کا انعقاد مادھیمک شکشا منڈل کی جانب سے سوشل ڈسٹنس کی بنیاد پر نو جون سے سولہ جون کے بیچ منعقد کرایا گیا ۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلا ن جولائی کے تیسرے ہفتے میں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن جولائی کے تیسرے ہفتے میں تو نتیجہ جاری نہیں ہو سکا ۔ مادھیمک شکشا منڈ نے نتائج کو جاری کرنے کی تاریخ کا اب جا کراعلان کیا ہے۔


بارہویں بورڈ میں پورے صوبہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی تھی ۔ کورونا قہر کے چلتے پورے صوبہ میں بارہویں بورڈ کے امتحانات کیلئے تین ہزار چھ سو بیاسی امتحان سینٹرس بنائے گئے تھے ۔ بورڈ امتحانات کو لے کر حالانکہ حکومت کی جانب سے بہت سے احتیاطی قدم اٹھائے گئے تھے ، اس کے باوجود بہت سے طلبہ جنہوں نے مارچ کی ابتدا میں جب بارہویں بورڈ کے امتحانات کا آغازہوا تھا اور کورونا کا قہر نہیں تھا وہ بڑے ذوق و شوق سے امتحانات میں شریک ہوئے تھے ، لیکن کورونا قہر کے بیچ مارچ میں امتحانات کو ملتوی کیا گیا اور نو جون سے سولہ جون کے بیچ دوبارہ باقی پیپرس کا امتحان شروع کیا گیا ، تو سیکڑوں طلبہ نے کورونا کے خوف سے امتحان میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔


راجدھانی بھوپال میں تو طلبا نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج بھی کیا تھا اور انہوں نے دوسرے صوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے شیوراج سنگھ حکومت سے سبھی طلبہ کو بارہویں بورڈ میں جنرل پروموشن دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔ حکومت نے طلبہ کے مطالبات کو درکنار کرتے ہوئے  کورونا کے بیچ بارہویں بورڈ کے امتحانات کا جون میں انعقاد کرایا تھا اب اس کے نتائج کا کل دن میں تین بجے اعلان کیا جائے گا ۔

مادھیمک شکشامنڈل کے ذریعہ بارہویں بورڈ کے طلبہ کے نتائج کا اعلان کل یعنی ستائیس جولائی کو دوپہر تین بجے کیا جائے گا ۔ طلبہ کے نتائج کا اعلان کورونا قہر کے بیچ ہوگا ۔ راجدھانی بھوپال میں بھی کورونا کے بڑھتے قہر کے بیچ دس دن کا لاک ڈاؤن ہے ۔ پہلے ٹاپرس طلبہ کو بھوپال بلاکر سی ایم ہاؤس میں ان کا اعزاز کیا جاتا تھا ، لیکن اس بار سی ایم کے کورونا پازیٹو ہونے اور بھوپال میں لاک ڈاؤن ہونے کے سبب ٹاپرس طلبہ کو بھوپال نہیں بلایا جائے گا۔

آن لائن ان ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں

www.mpresult.nic.in

www.mpbse.mponline.com

www.mpbse.nic.in

واضح رہے کہ بارہویں بورڈ کے جو طلبہ امتحانات کے دوران کورونا پازیٹو ہوگئے تھے اور وبائی بیماری کے چلتے بارہویں بورڈ کے امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے تھے ، بورڈ کے ذریعہ ان کے لئے علاحدہ سے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا ۔ امید کی جاتی ہے بورڈ کے ذریعہ ان طلبہ کے لئے کل بارہویں بورڈ کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ان کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کیاجا سکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2020 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading