உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شرمناک! بھوپال ریلوے اسٹیشن پر 22 سالہ لڑکی کی ریلوے ملازمین نے کی اجتماعی آبروریزی ، مچا ہنگامہ

    شرمناک! بھوپال ریلوے اسٹیشن پر 22 سالہ لڑکی کی ریلوے ملازمین نے کی اجتماعی آبروریزی ۔ علامتی تصویر

    شرمناک! بھوپال ریلوے اسٹیشن پر 22 سالہ لڑکی کی ریلوے ملازمین نے کی اجتماعی آبروریزی ۔ علامتی تصویر

    ملزموں نے بھوپال کے اہم ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع گیسٹ ہاؤس میں کل جھانسی کی رہنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر نوکری دلانے کے نام پر بلایا تھا ۔ جھانسی سے اسٹیشن پہنچی لڑکی کو ملزم راجیش تیواری گیسٹ ہاؤس لے گیا اور اسے پینے کی چیز میں نشیلی اشیاء ملا دی ، جس کےبعد وہ بے ہوش ہوگئی ۔ اس کے بعد اس کی آبروریزی کی گئی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع گیسٹ ہاؤس میں اترپردیش کی ایک لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں ریلوے کے دو افسران کو گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی ) نے گرفتار کرلیا ہے۔ جی آر پی پولس سپرنٹنڈنٹ ہتیش چودھری نے آج بتایا کہ کل دیر رات دونوں ملزموں راجیش تیواری اور آلوک مالویہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ راجیش تیواری ریلوے میں جونیئر انجینئر (سیفٹی کاؤنسلر) اور آلوک مالویہ سینئر سیکشن انجینئر کے طور پر تعینات ہیں۔

      جی آر پی ذرائع نےبتایا کہ دونوں ملزموں نے بھوپال کے اہم ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع گیسٹ ہاؤس میں کل جھانسی کی رہنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر نوکری دلانے کے نام پر بلایا تھا ۔ جھانسی سے اسٹیشن پہنچی لڑکی کو ملزم راجیش تیواری گیسٹ ہاؤس لے گیا اور اسے پینے کی چیز میں نشیلی اشیاء ملا دی ، جس کےبعد وہ بے ہوش ہوگئی ۔ اس کے بعد اس کی آبروریزی کی گئی ۔ راجیش تیواری کے علاوہ آلوک مالویہ نے بھی آبروریزی کی ۔

      جی آر پی نے معاملہ درج کرکے ملزموں کو دیر رات گرفتار کرلیا ۔
      جی آر پی نے معاملہ درج کرکے ملزموں کو دیر رات گرفتار کرلیا ۔


      ذرائع کے مطابق ہوش میں آنے پر لڑکی جی آر پی تھانے پہنچی اور واقعہ کی اطلاع دی ۔ جی آر پی نے معاملہ درج کرکے ملزموں کو دیر رات گرفتار کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جھانسی کی رہنے والی لڑکی چند ماہ سے راجیش تیواری سے جاننے والوں کے ذریعہ رابطے میں تھی ۔

      اس دوران بھوپال ریلوے سیکشن انتظامیہ نے اس معاملہ کے جانچ کا حکم دیتے ہوئے دونوں افسران کو فوری اثر سے کل رات ہی معطل کردیا تھا ۔ ریلوے انتظامیہ نے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دے کر فوری طور سے جانچ رپورٹ طلب کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: