ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

چار دنوں میں 23 طالبات نے چھوڑا یہ گرلس ہاسٹل ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے چھیگاوں ماکھن میں واقع گرلس ہاسٹل کی طالبات مسلسل ہاسٹل چھوڑ کر جارہی ہیں ۔

  • Share this:
چار دنوں میں 23 طالبات نے چھوڑا یہ گرلس ہاسٹل ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے چھیگاوں ماکھن میں واقع گرلس ہاسٹل کی طالبات مسلسل ہاسٹل چھوڑ کر جارہی ہیں ۔ گزشتہ چار دنوں میں یہ تعداد 23 تک پہنچ چکی ہے ۔ طالبات نے بتایا کہ یہاں کی ایک طالبہ اچانک سے ہاسٹل کے اندر ہی عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگی اور آوازیں نکالنے لگی ، جس سے خوفزدہ ہوکر دیگر طالبات نے خود کو اپنے اپنے کمرے میں قید کرلیا ۔ طالبہ کی بگڑتی حالت دیکھ کر ہاسٹل انچارج نے اس کو فوری طور پر رات میں ہی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا ۔


اس کے بعد کچھ ایسے ہی واقعات دیگر طالبات کے ساتھ بھی پیش آئے ، جن کو بری روح کا غصہ مانتے ہوئے طالبات کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں ۔ کچھ طالبات نے ہاسٹل میں چہل قدمی کرتے ہوئے کسی کو دیکھا بھی ۔ لہذا امتحانات کے اس موسم میں طالبات ہاسٹل خالی کرکے اپنے اپنے گھر چلی گئیں ۔ اب تک تقریبا 23 طالبات اپنے اپنے گھر جاچکی ہیں ۔


ہاسٹل انچارج دیپتی جگپات نے اس واقعہ کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دیدی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اس واقعہ کو معمولی بتایا ہے ۔ معاملہ کی تصدیق کیلئے ہاسٹل میں ایک ٹیم بھی بھیجی گئی ، جس نے طالبات سے اس سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ اب طالبات کی کاونسلنگ کی باتیں کہی جارہی ہیں ۔

First published: Nov 29, 2019 11:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading