உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    40 سال کی خاتون کو 25 سالہ لڑکے سے ہوا Love، پھر اٹھایا ایسا خوفناک قدم، اڑ گئے سبھی ہوش!

    Killer Woman Story:  پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے چاک گھاٹ تھانہ علاقہ کے کوراوں گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، اسلحہ، 3 کارتوس کے خالی خول اور دو موبائل برآمد کئے ہیں ۔

    • Share this:
      ریوا : مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک 40 سالہ خاتون نے دوسرے عاشق کی خاطر اپنے پہلے عاشق کا قتل کروا دیا۔ 25 سالہ نئے عاشق کی محبت میں پرانا عاشق رکاوٹ بن رہا تھا ، اس لئے تو خاتون نے اس کو گولی مروا دی ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے چاک گھاٹ تھانہ علاقہ کے کوراوں گاؤں میں پیش آیا ہے ۔

      چاک گھاٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند سنگھ راٹھور نے بتایا کہ 3 فروری کو سنت لال آدیواسی تھانہ آئے تھے۔ انہوں نے قتل کا مقدمہ درج کرایا ۔ سنت لال نے اپنی شکایت میں کہا کہ 3 فروری کو اس نے صبح راکیش کی لاش دیکھی ۔ کوراوں میں نہر کے کنارے لاش سڑک پر پڑی تھی ۔ کسی نامعلوم شخص نے اس کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

      معلومات کے مطابق معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی نونیت بھسین 4 فروری کو جائے واقعہ پر پہنچے اور پورے علاقہ کی چھان بین کی ۔ انہوں نے کئی لوگوں سے بات چیت بھی کی ۔ اس درمیان پولیس کو کسی مخبر نے بتایا کہ راکیش آدیواسی کے قتل میں اشوک مانجھی کا ہاتھ ہے ۔ پولس نے شک کی بنیاد پر اشوک کو حراست میں لیا ۔ پہلے تو اشوک نے ٹال مٹول کی ، لیکن جب اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اقبال جرم کر لیا ۔

      پولیس نے بتایا کہ راکیش آدیواسی کا قتل اشوک مانجھی اور انیتا آدیواسی نے کیا ۔ دونوں نے قتل کی سازش رچی ۔ 40 سالہ انیتا کو 25 سالہ اشوک سے پیار ہو گیا۔ اشوک انیتا کا دوسرا عاشق ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انیتا کا راکیش آدیواسی کے ساتھ بھی معاشقہ چل رہا تھا۔ انیتا اس کو چھوڑنا چاہتی تھی ۔ جب اس نے راکیش سے اس بارے میں بات کی تو وہ بھڑک گیا ۔ وہ انیتا کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا ۔

      اس کے بعد انیتا نے یہ بات اشوک کو بتائی ۔ دونوں کو لگا کہ مرے بغیر راکیش ان کی محبت کو ایک نہیں ہونے دے گا ۔ دونوں نے اس کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے بعد اشوک نے منصوبہ کے مطابق بغیر نمبر والی موٹر سائیکل اور ایک دیسی پستول کا بندوبست کیا اور موقع دیکھتے ہی راکیش کو گولی مار دی ۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، اسلحہ، 3 کارتوس کے خالی خول اور دو موبائل برآمد کئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: