ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

فیس بک فرینڈ سے ماں نے لئے تھے 5ہزار روپئے، وقت پر نہیں دئے تو دوست نے بچے کے ساتھ کر ڈالی خوفناک حرکت

اس درمیان پولیس جیسے ہی ملزم کو تھانے لائی تو بچے کے اہل خانہ نے ملزم کی پٹائی کر ڈالی۔ بچے کی ماں مایا مالویہ نے بتایا ملزم اجے سے فیس بک پر پہنچان ہوئی تھی۔

  • Share this:
فیس بک فرینڈ سے ماں نے لئے تھے 5ہزار روپئے، وقت پر نہیں دئے تو دوست نے بچے کے ساتھ کر ڈالی خوفناک حرکت
اس درمیان پولیس جیسے ہی ملزم کو تھانے لائی تو بچے کے اہل خانہ نے ملزم کی پٹائی کر ڈالی۔ بچے کی ماں مایا مالویہ نے بتایا ملزم اجے سے فیس بک پر پہنچان ہوئی تھی۔

مدھیہ پردیش کے اجین کی مایا مالویہ کے پانچ سالہ بیٹے کاویانش کا جمعرات کو اغوا ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ مادھو نگر تھانہ پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر الزام کی پہچان کرکے صرف دو گھنٹے میں بچے کو بحفاظت برآمد کر لیا۔ بچے کا اغوا ماں کے فیس بک فرینڈ نے ہی کیا۔ دونوں کے درمیان تقریبا پانچ ہزار روپئے کے لین ۔ دین کو لیکر تنازع وجہ تھا۔


اس درمیان پولیس جیسے ہی ملزم کو تھانے لائی تو بچے کے اہل خانہ نے ملزم کی پٹائی کر ڈالی۔ ایڈیشنل ایس پی رویندر ورما نے بتایا کہ اجین کی دم دما کالونی میں رہنے والی مایا مالویہ شوہر ہمراج مالویہ کا پانچ سالہ بیٹا کاویانش گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گیا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد مادھو نگر تھانے میں کاویانش کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔


سی سی ٹی وی سے کھلا معاملہ

پولیس نے بھی بغیر دیر کئے تلاش شروع کی۔ اس دوران سیٹھی نگر کے ایک گھر میں لگے سی سی ٹی وی میں کاویانش ایک شخص کے ساتھ بائک پر جاتا ہوا دکھائی دیا۔ اس کے بعد پولیس نے شخص کا فوٹو بچے کے کنبے کو دکھایا تو پورا معاملہ سامنے آگیا اور بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ پولیس نے ملزم اجے کو گرفتار کر لیا۔

فیس بک سے ہوئی تھی دوستی، پڑ گئی مہنگی۔۔
بچے کی ماں مایا مالویہ نے بتایا ملزم اجے سے فیس بک پر پہنچان ہوئی تھی۔ اس کے بعد ایک بار اس نے اجے سے پانچ ہزار روپئے ادھار ک طور پر لئے تھے۔ روپئے لوٹانے کیلئے اجے کئی بار مایا پر دباؤ بنا رہا تھا۔ روپئے نہیں ملنے سے ناراض اجے نے گھر کے باہر کھیل رہے کاویانش کا اغوا کر لیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملے پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 22, 2021 10:06 AM IST