உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : جشن آزادی پر الٹا جھنڈا لگانے کے معاملہ میں نیوز18 اردو کی خبر کے بعد کارروائی

    مدھیہ پردیش : جشن آزادی پر الٹا جھنڈا لگانے کے معاملہ میں نیوز18 اردو کی خبر کے بعد کارروائی

    مدھیہ پردیش : جشن آزادی پر الٹا جھنڈا لگانے کے معاملہ میں نیوز18 اردو کی خبر کے بعد کارروائی

    مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں وزیر برائے اعلی تعلیم ڈاکٹر موہن یادو کی گاڑی میں الٹا جھنڈا لگانے کے معاملے میں نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد راج گڑھ ضلع انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کو برخاست کرنے کے ساتھ دو اور لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

    • Share this:
    بھوپال : جشن آزادی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے پانچ مقامات پر قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی  کا پارٹی جھنڈا لگانے کے معاملہ میں جہاں پولیس نے ابھی تک خاموشی اختیار رکھی ہے وہیں مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں وزیر برائے اعلی تعلیم ڈاکٹر موہن یادو کی گاڑی میں الٹا جھنڈا لگانے کے معاملے میں نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد راج گڑھ ضلع انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کو برخاست کرنے کے ساتھ دو اور لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں جشن آزادی کے موقع پر وزیر برائے اعلی تعلیم ڈاکٹر موہن یادو جس گاڑی پر سوارہوکر کلکٹر اور ایس پی کی موجودگی میں پریڈ کی سلامی لے رہے تھے ، اس گاڑی پر قومی جھنڈا الٹا لگایا گیا تھا ۔ نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد راج گڑھ ضلع انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور غیر ذمہ داران کام کرنے والوں کو برخاست کرنے کے ساتھ دولوگوں کو نوٹس بھی جاری کیا۔ راج گڑھ ضلع ایس پی پردیپ شرما کہتے ہیں کہ وزیر کی گاڑی کے ڈرائیورکو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے جبکہ اس  معاملہ میں مزید دولوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    وہیں راجدھانی بھوپال میں کانگریس نے بی جے پی دفاتر میں قومی پرچم سے اوپر بی جے پی کاپارٹی جھنڈ لگانے کے معاملے کو لیکر بھوپال کے حبیب گنج تھانہ میں شکایت درج کروائی ہے ۔ کانگریس ترجمان کے کے مشرا کہتے ہیں کہ راجدھانی بھوپال سمیت مدھیہ پردیش کے پانچ مقامات پر بی جے پی دفاتر میں قومی پرچم سے بلند بی جے پی کا پرچم لگایا گیا ہے ۔ ہم نے قومی پرچم کی توہین کے معاملے کو لیکر حبیب گنج تھانہ میں شکایت دروج کروائی ہے اور ذمہ داران کےخلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔ فلیگ کوڈ دوہزار دو کے پیرا 2۔2 کے شق آٹھ میں واضح طور پر درج ہے کہ قومی پرچم سے اوپر کوئی جھنڈا نہیں ہو سکتا ہے ۔

    راج گڑھ کے معاملہ میں پولیس نے چھوٹے ملازمین پر کارروائی کی ہے ، مگر بڑے ذمہ داران بچے ہیں جبکہ راجدھانی بھوپال اور دوسری جگہوں پر بی جے پی دفاتر میں قومی پرچم کی جوتوہین ہوئی ہے اس پر پولیس انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: