உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز! منگنی کے بعد لڑکی نے منگیتر کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات، پھر ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش

    سنسنی خیز! منگنی کے بعد لڑکی نے منگیتر کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات، پھر ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    سنسنی خیز! منگنی کے بعد لڑکی نے منگیتر کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات، پھر ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کی بھوپال پولیس (Bhopal Police) نے منگیتر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور قانونی صلاح و مشورہ کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھوپال : منگنی کے بعد اپنے منگیتر کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانا ایک لڑکی کی موت کا سبب بن گیا ۔ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے لڑکی کی موت ہوگئی ۔ مرنے سے پہلے لڑکی نے اپنے منگیتر کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ، لیکن معاملہ لڑکی کی موت کا ہے ، اس لیے پولیس نے منگیتر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور قانونی مشورے کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

      یہ واقعہ بھوپال کے کولار علاقہ میں پیش آیا ۔ یہاں رہنے والا ایک نوجوان ہوٹل میں کام کرتا ہے ۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق نوجوان کی منڈی دیپ میں رہنے والی ایک 28 سالہ لڑکی سے منگنی ہوئی تھی ۔ کچھ مہینوں بعد وہ شادی بھی کرنے والے تھے ۔ 5 ستمبر کو لڑکی اپنی منگیتر سے ملنے بھوپال پہنچی ۔ شام پانچ بجے دونوں نے جسمانی تعلقات بنائے ۔ اس دوران بلیڈنگ شروع ہوگئی ۔ منگیتر پہلے اس کو قریبی اسپتال میں لے گیا اور پھر وہاں سے اس کو دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ کافی کوششوں کے بعد بھی بلیڈنگ بند نہیں ہو سکی اور اس کی وجہ سے لڑکی موت ہوگئی ۔

      بھوپال کے اے ایس پی انکت جیسوال نے بتایا کہ اس معاملہ میں قانونی صلاح و مشورہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔ فی الحال لڑکی نے مرنے سے پہلے نوجوان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ۔ دونوں بالغ ہیں ۔ پھر بھی پولیس سبھی پہلووں سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ کوئی بھی پہلو اس تفتیش میں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ معاملہ سنگین ہے ، اس لئے پولیس کی ایک ٹیم مسلسل سبھی پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے ۔

      وہیں لڑکی نے موت سے پہلے دئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ منڈی دیپ کی رہنے والی ہے ۔ اس کی منگنی ہوچکی ہے ۔ وہ بھوپال میں اپنے منگیتر سے ملنے آئی تھی ، لیکن لڑکی نے منگیتر کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ۔ اس معاملہ میں ابھی تک نوجوانوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ ساتھ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔ موت کی صحیح وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: