ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

گنگا کے بعد اب پنہ کی رونج ندی میں تیرتی نظر آئیں لاشیں، کمل ناتھ بولے، یہ کیا ہو رہا ہے شیو راج جی؟

یوپی کے بہار میں گنگا ندی میں لاشوں (Deadbody) کے سیلاب کے بعد اب مدھیہ پردیش کی رونج ندی میں کچھ لاشیں بہتی نظر آئیں تو سنسنی پھیل گئی ہے۔

  • Share this:
گنگا کے بعد اب پنہ کی رونج ندی میں تیرتی نظر آئیں لاشیں، کمل ناتھ بولے، یہ کیا ہو رہا ہے شیو راج جی؟
یوپی کے بہار میں گنگا ندی میں لاشوں (Deadbody) کے سیلاب کے بعد اب مدھیہ پردیش کی رونج ندی میں کچھ لاشیں بہتی نظر آئیں تو سنسنی پھیل گئی ہے۔

یوپی اور  کے بہار میں گنگا ندی  (Ganga River)  میں لاشوں  (Deadbody) کے سیلاب کے بعد اب مدھیہ پردیش کی رونج ندی میں کچھ لاشیں بہتی نظر آئیں تو سنسنی پھیل گئی ہے۔ گاؤں والے کہہ رے ہیں کہ کئی لاشیں ہیں۔ کچھ پانی کے اوپر اور اندر نہ جانے کتنی ہیں لیکن پولیس انتظامیہ نے صرف دو ہی لاش ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے یہ لاشیں کووڈ مریضوں کی نہیں ہیں بلکہ نارمل موت ہوئی تھی۔


پنہ ضلع سے  بہنے والی کین کی ودیبیہ رونج ندی  میں لاشیں بہتی نظر آئیں جس نے بھی دیکھا وہ ایک دم دنگ رہ گیا۔ گنگا میں بہتی لاشوں کا ڈھیر ہر ایک کے ذہن میں تازہ ہو گیا۔ لوگوں نے حیرت سے یہ سوچنا شروع کر دیا کہ کیا یہ لاشیں بھی کورونا مریضوں کی ہیں۔ یہ لاشیں پنہ ضلع  کے نندن پور گاؤں کے پاس ندیکنارے  تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔


گھبرا گئے لوگ۔۔


گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کچھ لاش پانی کے اوپر ہیں اور اندر کتنی ہیں پتہ نہیں۔ ایک گاؤں کے ہی مقامی نے بتیا کہ چھ سے زیادہ لاشین اس نے بہتی ہوئی دیکھی ہیں۔ اس نے کہا ندی میں لاشیں ایسے ہی بہہ رہی ہیں تین سے چار دن ہو گئے ہیں لیکن ان لاشوں کی سدھ لینے کوئی نہیں آیا۔

.

قابل غور ہے کہ بہار کے بکسر کے بعد یوپی کے غازی پور (Ghazipur News) میں بھی گنگا ندی میں درجنوں لاشیں (Dead Bodies in Ganga River) تیرتی نظر آئیں۔ ضلع کے گہمر تھانہ علاقے کے نروا، سوجھوا اور بلاکی داس بابا گھاٹ پر درجنوں لاشیں کنارے پر ملی ہیں۔ اس کے علاوہ کرنڈا علاقے کے کئی گھاٹوں پر بھی لاشیں ندی میں پڑی ملی ہیں۔ گنگا کنارے لاشوں کے ملنے سے گاؤں میں ہنگاممہ مچا ہوا ہے۔ لاشوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے سے گاؤں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ ادھر معاملے کی اطلاع ڈی ایم کو ملی تو انہوں نے جانچ کیلئے ٹیم تشکیل کردی ہے۔

غازی پور (Ghazipur News) کے ڈی ایم ایم پی سنگھ نے بتایا کہ واقعے کی جانکاری ملتے ہی ہمارے افسران موقع پر پہنچے اور جانچ جاری ہے۔ ہم یہ تلاشنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ لاشیں کہاں سے آئی ہیں۔ اس کیلئے ٹیم بھی تشکیل کر دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ غازی پور کا گہمر گاؤں بہار کے بکسر ضلع سے متصل ہے۔ گنگا ندی گہمر سے ہوتے ہوئے بہار میں انٹری کرتی ہے۔ بکسر ضلع کے چوسا علاقے کے مہادیو گھاٹ پر پیر کو لشایں ملنے سے ہنگامہ مچ گیا تھا۔ چوسا کے ضلع انتظامیہ کو شبہ ہے کہ یہ لاشیں یوپی سے بہہ کر آئی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 12, 2021 01:43 PM IST