ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مالی مشکلات سے دوچار طلبا کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے کورونا قہر میں طلبا کی تعلیم کےلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
مالی مشکلات سے دوچار طلبا کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان
مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے کورونا قہر میں طلبا کی تعلیم کےلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جسے کورونا قہر نے متاثر نہ کیا ہو۔کورونا کی پہلی لہر کے قہر سے نکل کر ابھی لوگوں نے ٹھیک سے راحت کی سانس بھی نہیں لی تھی کہ کورونا کی دوسری لہر نے امیدوں کی رہی سہی کثر کو بھی توڑ دیا۔مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر کم ہونے اور ریکوری ریٹ ننیانوے فیصد کے قریب پہنچنے پر آج سے ریاست کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے داخلہ کا سلسلہ شروع تو کیا لیکن مالی مشکلات اور کورونا کے خوف سے اسکولوں میں اکا دکا ہی طلبا پہنچ سکے ۔ وہیں طلبا کی ایک جماعت ایسی بھی ہے جو پڑھنا تو چاہتی ہے لیکن ان کے گھر کی مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسہ جاری رکھ سکیں ۔ ایسے طلبا کے لئے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریرپروموشن سو سائٹی نے وظیفہ کے ذریعہ طلبا کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر سو سائٹی کا قیام بھوپال میں اسی کی دہائی میں عمل میں آیا تھا ۔ سو سائٹی اپنی ابتدا سے ہی مسلم طلبا کو کیریر کاؤنسلنگ اور تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کو لیکر مدد کرتی رہی ہے لیکن گزشتہ سال سے جب سے کورونا کی وبائی بیماری سامنے آئی ہے سو سائٹی نے اپنے دائرے کو بڑھاتے ہوئے طلبا کو مفت کتابیں دینے،تعلیم کے لئے وظفیہ جاری کرنے او ران کی پابندی سے کیریر کاؤنسلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر میں سلسلہ منقطع ضرور ہوگیا تھا اب سو سائٹی نے اسے پھر سے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں سو سائٹی کے لئے چیلنج بڑھ گئے ہیں ۔ اب طلبا کو صرف میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ دینے سے ہی کام نہیں چلے گا بلکہ ایسے طلبا کی ایک بڑی تعداد سامنے آرہی ہے جو پڑھنے میں بہت اچھے ہیں لیکن کورونا قہر کے سبب ان کے گھر کی مالی حالت نہ گفتہ بہ ہو گئی ہے ۔ ایسے طلبا کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے سو سائٹی کی جانب سے انہیں مالی مدد کی جائے گی


گزشتہ سال بھی سو سائٹی نے سیکڑوں طلبا کو اسکالرشپ دی تھی تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔حالانکہ وہ حضرات جو سو سائٹی کی کار خیر میں مدد کرتے ہیں کورونا قہر میں ان کے ہاتھ بھی تنگ ہوئے ہیں ۔اس کے باؤجود طلبا کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہم طلبا کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔اور جیسے ہی حکومت ہمیں کاؤنسلنگ کرنے کی اجازت دیتی ہے ہم طلبا کے کیریرکو لیکر پابندی کے ساتھ کاؤنسلنگ کا بھی اہتمام کرینگے ۔ اس وقت طلبا کے ذہن میں جو ذہنی دباؤ سے اس سے انہیں باہر نکالنا بے حد ضروری ہے ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 15, 2021 09:09 PM IST