உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : بھوپال کے اسپتالوں کو عارف عقیل نے دیا ایمبولنس کا تحفہ

    مدھیہ پردیش : بھوپال کے اسپتالوں کو عارف عقیل نے دیا ایمبولنس کا تحفہ

    مدھیہ پردیش : بھوپال کے اسپتالوں کو عارف عقیل نے دیا ایمبولنس کا تحفہ

    سینئر لیڈر و سابق وزیر اور بھوپال شمال اسمبلی حلقہ سے چھ بار کے ایم ایل اے عارف عقیل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھوپال کے حمیدیہ اسپتال، ٹی بی اسپتال اور گیس راحت اسپتالوں کو بیک وقت ایمبولنس کا تحفہ دیا ہے۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال میں یوں تو سرکاری اسپتال کئی ہیں ، لیکن بیشتر اسپتالوں میں سرکاری ایمبولنس کی حالت نہ گفتہ بہ بنی ہوئی ہے ۔ کورونا قہر میں بھی اور اب بھی اسپتالوں میں مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئی ایمبولنس فراہم کرنے کا مطالبہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کے ذریعہ کیا جا چکا ہے ۔ سینئر لیڈر و سابق وزیر اور بھوپال شمال اسمبلی حلقہ سے چھ بار کے ایم ایل اے عارف عقیل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھوپال کے حمیدیہ اسپتال، ٹی بی اسپتال اور گیس راحت اسپتالوں کو بیک وقت ایمبولنس کا تحفہ دیا ہے۔

    سینئر کانگریس رہنما و سابق وزیر عارف عقیل کہتے ہیں کہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے ۔ لیکن شیوراج سنگھ اور ان کے وزرا کو اپنا پیٹ بھرنے سے ہی فرصت نہیں ہے ۔ اسپتالوں میں مریضوں کو لانے اور لے جانے میں کتنی مشکلات پیش آتی ہے ، انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ بھوپال کی عوام کے ذریعہ کورونا قہر میں اور اس کے بعد بھی گیس راحت اسپتال،ٹی بی اسپتال اور حمیدیہ اسپتال میں ایمبولنس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ہمارے پاس جب یہ خبر آئی تو ابھی ابتدائی طور پر تینوں اسپتالوں کو ایک ایک ایمبولنس فراہم کی گئی ہے اور آگے بھی بھوپال کی عوامی طبی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا قہر میں جو ہو سکا تھا وہ کیا گیا تھا۔ جب ہم نے حمیدیہ اسپتال ، ٹی بی اسپتال اور گیس راحت اسپتال کےلئے ایمبولنس کی چابیاں اسپتال کے ذمہ داروں کو دیں تو لوگوں نے پوچھا کہ گڈھوں میں تو سڑکیں ہیں یہ ایمبولنس کیسے چلیں گی۔ ہم شیوراج سنگھ اور چیف سکریٹری کو اس سلسلہ میں کئی بار خط لکھ چکے ہیں لیکن حکومت خواب غفلت سے باہر آنے کو تیارنہیں ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وزیر اعلی سے مطالبہ ہے کہ جو لوگ طبی سہولیات کے فقدان اور شکستہ حالوں سڑکوں کے لئے ذمہ دارہیں ان پر سخت کاروائی کی جائے صرف بیان سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: