உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: گنا میں شکاریوں نے تین پولیس اہلکاروں کو ماری گولی، اہل خانہ کو ملے گیں 1-1 کروڑ روپے

    MP News: گنا میں شکاریوں نے تین پولیس اہلکاروں کو ماری گولی، اہل خانہ کو ملے گیں 1-1 کروڑ روپے

    MP News: گنا میں شکاریوں نے تین پولیس اہلکاروں کو ماری گولی، اہل خانہ کو ملے گیں 1-1 کروڑ روپے

    Bhopal News : وزیر اعلی نے افسران سے معاملہ کی رپورٹ لی اور گنا میں پولیس اور شکاریوں کے بیچ ہوئی گولی باری میں مرنے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلی نے تینوں شہیدوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے ارون میں شکاریوں اور پولیس کے بیچ ہوئی مد بھیڑ میں تین پولیس اہلکاروں کی موت نے حکومت اور پولیس انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گنا میں شکاریوں اور پولیس کے بیچ ہوئی مد بھیڑ میں تین پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے حالات کی خود مانیٹرنگ کرتے ہوئے سی ایم ہاؤس میں اعلی سطحی میٹنگ کی۔ سی ایم ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلی داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کے علاوہ ڈی جی پی پولیس اور اے ڈی جی انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی ۔ وزیر اعلی نے افسران سے معاملہ کی رپورٹ لی اور گنا میں پولیس اور شکاریوں کے بیچ ہوئی گولی باری میں مرنے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلی نے تینوں شہیدوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ۔

    واضح رہے کہ گنا ضلع کے ارون میں پولیس کو شکاریوں کے ذریعہ ہرن کے شکار کی خبر ملی تھی ۔ سات آٹھ شکاریوں کی خبر معاملے کی خبر ملنے کے بعد پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لئے جب پہنچی تو پولیس اور شکاریوں کے بیچ مد بھیڑ ہوگئی جس میں انسپیکٹر راجکمار جاٹو، ہولدار نیلیش بھارگو اور سپاہی سنت رام کی شکاریوں کی گولی سے موت ہوگئی ۔ پولیس کی کاروائی میں نوشاد نامی ایک شکاری کی بھی موت ہوئی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرم


    وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرانے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ جب سے  یہ خبر ملی ہے تبھی سے معاملہ کو لیکر پولیس افسران کے ساتھ مستقل رابطہ میں ہوں ۔ سی ایم خود اس معاملے کی مانٹرنگ کر رہے ہیں ۔ شہید ہوئے تینوں پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ کی مالی مدد دی جائے گی۔ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شکاریوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ ایسی سزا دی جائے گی کہ اس کی نظیر بنے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : MP State Haj Committee: یاسر عرفات کو ہٹا کر شاکر جعفری کو بنایا گیا کا سکریٹری


    وہیں کانگریس نے گنا میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کا نگریس کے ترجمان بھوپیند گپتا کہتے ہیں کہ گنا کے ارون میں ہوئی تین پولیس اہلکاروں کی شہادت بتاتی ہے کہ مدھیہ پردیش میں شرپسندوں کے حوصلہ کتنا بلند ہیں اور عام انسان کتنا خوفزدہ ہے۔ جب حکومت پولیس اہلکاروں کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے تو عام انسان کے تحفظ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کو فورا استعفی دینا چاہئے۔

    واضح رہے کہ نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد مدھیہ پردیش محکمہ داخلہ نے آئی جی گوالیار انل شرما کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: