உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے عوام کا بیدار ہونا ضروری

    Madhya Pradesh: صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے عوام کا بیدار ہونا ضروری

    Madhya Pradesh: صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے عوام کا بیدار ہونا ضروری

    Bhopal News: مدھیہ پردیش محکمہ صحت اور سارتھک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام بھوپال تاج المساجد کیمپس میں صحت مند معاشرہ، صحتمند لوگ اور روشن مستقبل کے لئے امپارٹیسن آف کووڈ ویکسینیشن کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal | Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش محکمہ صحت اور سارتھک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام بھوپال تاج المساجد کیمپس میں صحت مند معاشرہ، صحتمند لوگ اور روشن مستقبل کے لئے امپارٹیسن آف کووڈ ویکسینیشن کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال تاج المساجد کیمپس میں منعقدہ پروگرام میں محکمہ صحت کے علاوہ ماہرین طب اور بڑی تعداد میں علمائے دین اور مدارس کے طلبہ نے شرکت کی ۔ ماہرین طب نے صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لئے عوامی بیداری کو وقت کی بڑی ضرورت سے تعبیر کیا گیا۔ اس موقعہ پر محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ بوسٹر ڈوز ویکسین کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں مدارس سے وابستہ اشخاص نے شرکت کی اور کووڈ بوسٹر ڈوز لگوائے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: شاعر فطرت کیف بھوپالی کی ادبی خدمات کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ 


    محکمہ صحت اور سارتھک تنظیم کے مشترکہ بینر تلے منعقدہ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور مالک میں ہر انسان کو دو چیزیں دی ہیں ایک جسم اور دوسری روح، مالک کائنات نے جسم اور روح کو ٹھیک رکھنے کے لئے احکام دیئے ہیں۔ رو ح کی پاکیزگی کے لئے انبیا کے ذریعہ پیغام ہدایت بھیجا گیا اور اس کا جسم بھی ٹھیک رہے اس کے لئے ہدایت دی گئی کہ وہ حلال چیزوں کو استعمال کرے اور برائیوں سے بچے ۔ خاص طور پرتدبیر کو علاج سے بہتر بتایا گیا ہے۔ انسان وہ طریقہ اختیار کرے جس سے بیماری اس کے پاس آئے ہی نہیں اور آج جس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسا ذہن بنائیں اور ایسی بیداری پیدا کریں کہ ہر انسان صحتمند رہے اور اگر بیماری آنے کا کوئی خطرہ تو اس کے لئے احتیاطی تدبیر کرلی جائے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سی بی ایس ای کی طرز پر MP syllabus سے بھی مغل تاریخ کو کیا جائے گا باہر


    محکمہ صحت کمیونٹی اویرنس اور سوشل موبلائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر سنتوش ساگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ آج میں مدارس کے بچوں سے روبرو ہوا تو ان کی انفارمیشن دیکھ کر مجھے اچھا لگا ۔ صحت کو لیکر مدارس کے بچوں کی نالج بہت اچھی ہے ۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ امام صاحب اور قاضی صاحب نے تدبیر کو علاج سے بہتر بتایا ہے، تو کیا آپ لوگ ویکسین لگوائیں گے تو بچے نے کہا کیوں نہیں ، ویکسین ضرور لگوائیں گے، مگر کچھ کھانے کے بعد خالی پیٹ نہیں ۔ مجھے اچھا لگا کہ لیکچر میں ہم نے بچوں کو بتایا تھا کہ خالی پیٹ ویکسین نہیں لگوائی جاتی ہے ۔ میں سارتھک تنظیم کے سربراہ امتیاز اور تاج المساجد کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مدارس کے بچوں کے بیچ ویکسین کی بیداری کو لیکر پروگرام کا انعقاد کیا۔

    پروگرام کے اختتام پر تاج المساجد کیمپس میں کووڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا بھی انتظام کیاگیا تھا ۔ بوسٹر ڈوز کے کیمپ میں بڑی تعداد میں مدارس کے طلبہ نے شرکت کی اور محکمہ صحت سے ایسے مزید کیمپ لگانے کی اپیل کی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: