உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News : زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا، دانشوروں کا اظہار خیال

    Bhopal News : زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا، دانشوروں کا اظہار خیال

    Bhopal News : زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا، دانشوروں کا اظہار خیال

    انسانی زندگی کی تمام کامیابیوں کا راز تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے ۔ جس قوم کے لوگوں نے خود کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے ، دنیا انہیں کے سامنے نہ صرف سر نگوں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں دانشوروں نے کیا ۔

    • Share this:
    بھوپال : انسانی زندگی کی تمام کامیابیوں کا راز تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے ۔ جس قوم کے لوگوں نے خود کو زیور تعلیم  سے آراستہ کیا ہے ، دنیا انہیں کے سامنے نہ صرف سر نگوں ہے ۔ انسان کو ہر حال میں علم کے حصول کے لئے سرگرداں رہنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں دانشوروں نے کیا ۔ واضح رہے کہ راجدھانی بھوپال میں انیس سو پچاسی میں اقلیتی طلبہ کی تعلیمی ضرورت کے مد نظر مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کا قیام عمل میں آیاتھا۔ سوسائٹی کے ذریعہ ابتدا میں ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی تھی ۔بعد از اس میں ان طلبہ کو شامل کیاگیا جو مالی مشکلات سے دو چار ہیں لیکن وسائل کی کمی کے سبب تعلیم سلسلہ جاری رکھنے سے مجبور ہیں ۔

    کورونا قہر میں وہ طلبہ جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں ، جب ان کی ایک بڑی تعداد سوسائٹی کے سامنے آئی تو سوسائٹی نے ایسے طلبہ کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی قدم اٹھایا ۔ دوہزار بائیس میں ایسے اکیاون طلبا کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سوسائٹی کے ذریعہ نہ صرف انہیں چیک تقسیم کیاگیا بلکہ ان کی کیریرکاؤنسلنگ بھی کی گئی ۔

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ سوسائٹی کا مقصد اقلیتی طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے ۔ کورونا قہر میں حالانکہ ہمارے تنگ ہوئے ہیں لیکن بڑے چیلنج کے بیچ کام کرنے کا مزہ الگ ہے ۔ وہ طلبا اور طالبات جو کورونا قہر میں اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے ہیں ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے ترجیحات کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے ۔وہ طلبا جو غریب ہیں اور مالی مشکلات سے دو چار ہیں ان کے بھی تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے سو سائٹی کے ذریعہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ہم تکلیفیں اٹھائیں گے لیکن ان طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے جو بھی ممکن بن پڑے گا کام کرتے رہیں گے۔

    پروگرام کے مہمان خصوصی ممتاز منظر بھوپالی کہتے ہیں کہ سو سائٹی کے ذریعہ بے مثل کام کیا جا رہا اور سچ پوچھیئے تو قوم کو تعلیم کی ہی ضرورت ہے۔ تعلیم کے حصول کے ذریعہ نہ صرف تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ قوم میں انقلاب پیدا کیا جا سکتا ہے ۔

    خدا کا پہلا علم ہمیں ہیں

    زمیں پہ ابر کرم ہمیں ہیں

    کہا ہے ہم نے حرف اقراء

    امین لوح و قلم ہمیں ہیں

    ہمارے جیسا کوئی نہیں ہے

    جہاں میں ایسا کوئی نہیں ہے

    مشکلیں ضرور ہیں لیکن انسان کا حوصلہ پست نہیں ہونا چاہئے۔ میں پوری دنیا میں گھومتا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ ہماری قوم کے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ بچے پڑھنا چاہتے ہیں بس انہیں صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں حالات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے بس عز م اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا چاہئے اور یہی جد وجہد ہمیں منزل تک پہنچائے گی۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے لوگ بہترین کام کر رہے ہیں ۔ ہم سے بچوں کی تعلیم کے لئے جو بھی ممکن ہوگا ہم اس کے لئے حاضر ہیں۔

    ممتاز ماہر تعلیم و پروگرام کے صدر ڈاکٹر وسیم اختر نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات زندگی کا ایک حصہ ہے لیکن انہیں اندھیروں سے امید کی کرن بھی دکھائی دیتی ہے ۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی مشکلات سے دو چار طلبا کے لئے امید کی بڑی کرن ہے ۔ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ بچے پڑھنا چاہتے ہیں اور اپنی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وہ گھر سے باہر نکلے ہیں ۔ ایسے میں ان بچوں کی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے ۔سبھی لوگ مل کر کام کرینگے تو طلبہ بھی کامیاب  ہوں گے اور سوسائٹی کو بھی حوصلہ ملے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: