اپنا ضلع منتخب کریں۔

    MP News: بھوپال کی ارشمہ خان نے اسمالسٹ عربک کیلی گرافی میں بنایا عالمی ریکارڈ

    Bhopal News: ارشمہ خان سائنس کی طالبہ ہیں اور بھوپال کے ایک مقامی کالج میں ایم ایس سی سال آخر کی طالبہ ہیں ۔ ارشمہ خان کو بچپن سے ہی کیلی گرافی کا شوق تھا۔ اپنے شوق کی تکمیل کے لئے انہوں نے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے کیلی گرافی کورس میں داخلہ لیا ، جہاں انہیں ممتاز خطاط کی نگرانی میں اپنے فن کو پروان چڑھانے کا موقعہ ملا۔

    • Share this:
    بھوپال : عربک کیلی گرافی بہت قدیم ہے۔ عربک کیلی گرافی میں زمانہ قدیم سے ہی نایاب فن پارے لکھنے اور پتھروں پر تراشنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے باوجود انسان اپنی ہنر مندی سے کیلی گرافی میں ایسے فن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے ۔ بھوپال کی ارشمہ خان کی عربک کیلی گرافی بھی ان دنوں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ ارشمہ خان نے روایت سے الگ ہٹ کر اتنی چھوٹی چیز پر عربی کیلی گرافی کا ہنر آزمایا ہے کہ اسے ہاتھ میں پکڑنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ ایسے میں اس پر کیلی گرافی کا ہنر آزمانا کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں ہے ۔ لیکن بھوپال کی طالبہ ارشمہ خان نے عربک  کیلی گرافی کے ذریعہ عالمی ریکاڈر بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دی اسمالسٹ عربک کیلفی گرافی ریٹن آن  اے گرام پلس کے لئے ہار ورلڈ ریکارڈ میں بھوپال کی ارشمہ خان کا نام درج کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے : پاکستان میں میٹنگ کیلئے او آئی سی نے حریت کانفرنس کو کیا مدعو، ہندوستان نے لگائی پھٹکار

    ارشمہ خان سائنس کی طالبہ ہیں اور بھوپال کے ایک مقامی کالج میں ایم ایس سی سال آخر کی طالبہ ہیں ۔ ارشمہ خان کو بچپن سے ہی کیلی گرافی کا شوق تھا۔ اپنے شوق کی تکمیل کے لئے انہوں نے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے کیلی گرافی کورس میں داخلہ لیا ، جہاں انہیں ممتاز خطاط کی نگرانی میں اپنے فن کو پروان چڑھانے کا موقعہ ملا۔

    ارشمہ خان نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کیلی گرافی میں کسی کے ریکارڈ کے بارے میں سنتی اور پڑھتی تھیں ، تو بہت حیرت ہوتی تھی اور جب اس تعلق سے نیٹ پر پڑھنا شروع کیا تو انہوں نے دیکھا عربک کیلی گرافی کے بہت سے شعبہ میں معروف خطاط کے ذریعہ عالمی ریکارڈ بنایا جا چکا ہے ، لیکن اسمالسٹ کیلی گرافی آن اے گرام پلس بائی این انڈویجول میں ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں بنا ہے ۔ یہیں سے انہوں نے دال کے دانے پر ہنر آزمایا اور انہوں نے دال کے دانے پر اللہ ، محمد اور کلمہ طیبہ لکھ کر جب ہار ورلڈ ریکاڈ میں بھیجا تو انہوں نے ان کی کیلی گرافی کو نہ صرف پسند کیا بلکہ ان کے ہنر کو عالمی ربکارڈ میں بھی شامل کیا۔

    یہ بھی پڑھئے : ہندوستانی میزائل گرتے ہی پاکستان میں مچ گیا تھا ہنگامہ، اٹھانے والا تھا یہ بڑا قدم!

    ارشمہ بتاتی ہیں کہ ان کے  کیلی گرافی کے شوق کو پروان چڑھانے میں ان کے والدین اور بھائی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اردو اکادمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی اور معروف خطاط وکیل بستوی کی سرپرستی شامل ہے ۔

    ارشمہ ایم ایس سی کی طالبہ ضرور ہیں ، لیکن کیلی گرافی کے فن میں جس طرح سے ان کے شہ پاروں کو مقبولیت مل رہی ہے ، اب اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے عربک کیلی گرافی میں ہی اپنا کریئر بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ ارشمہ کے بنائے ہوئے طغرے اور مٹکے پر لکھی ہوئی آیات کریمہ کہ شہ پاروں کو عوام میں کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: