مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل، بی جے پی لیڈر ڈاکٹر صنوبر پٹیل بنائے گئے نئے چیئرمین

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل، بی جے پی لیڈر ڈاکٹر صنوبر پٹیل  بنائے گئے نئے چیئرمین

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل، بی جے پی لیڈر ڈاکٹر صنوبر پٹیل بنائے گئے نئے چیئرمین

Madhya Pradesh Waqf Board News: بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم پی وقف بورڈ کی تشکیل کو لیکر حکومت کے ذریعہ 19 اپریل کو سات رکنی بورڈ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور آج ایم پی وقف بورڈ دفتر میں بورڈ اراکین کی میٹنگ ہوئی اورمیٹنگ کے بعد ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا نیا چیئرمین بنایاگیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم پی وقف بورڈ کی تشکیل کو لیکر حکومت کے ذریعہ 19 اپریل کو سات رکنی بورڈ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور آج ایم پی وقف بورڈ دفتر میں بورڈ اراکین کی میٹنگ ہوئی اورمیٹنگ کے بعد ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا نیا چیئرمین بنایاگیا۔ ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا نیا چیئرمین بنائے جانے کے بعد بی جے پی میں جہاں جشن کا ماحول ہے وہیں بی جے پی ڈاکٹر صنوبرپٹیل کو وقف بورڈ کا چیئرمین بننے پر بڑی جیت سے تعبیر کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر صنوبر پٹیل بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی میں چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر صنوبر پٹیل کو ایم پی وقف بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کی رہائیش گاہ پر میٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ وی ڈی شرما نے بورڈ کے نئے چیئرمین اور اراکین کو میٹھائی کھلا کر جیت کا جشن منایا ۔

ایم پی وقف بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر صنوبر پٹیل نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی کی بات ہے اور اس کے لئے میں سب سے پہلے مدھیہ پردیش کے ہر دالعزیز اور سنجیدہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو اور ایم پی بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما جی کو اس کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں بہت بہت مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ ایم پی وقف بورڈ بہت بڑا ادارہ ہے۔ ایک ایسا ادارہ ہے جو غریبوں اور مسکینوں کے لئے کام کرتا ہے۔ واقف کی منشا کے مطابق جہاں سے فلاحی کام کرتے ہوئے ضرورتمندوں کو مدد پہنچائی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دین دیال اپادھیائے جی کی شکشا کا مول منتر کہ آخری شخص تک سرکار کی اسکیم کا فائدہ پہنچے۔ اسی طرح واقف کی منشا کے مطابق وقف بورڈ کی انکم سے فلاحی کام کا فائدہ پہنچے۔ میں ایک بار پھر وزیر اعلی شیوراج جی اور پارٹی صدر وشنودت شرما کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رہی بات کہ کئی سالوں بعد بورڈ کی تشکیل ہوئی ہے تو یہ بات سچ ہے۔ ہم وقف کے فروغ کے لئے وقف کی املاک کے تحفظ کے لئے کام کریں گے ۔

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: ادھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے غیر قانونی مدارس کی جانچ کے فیصلہ کا کیا خیر مقدم


یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کے پونچھ میں فوج کے ٹرک میں لگی آگ، حادثہ میں تین جوان شہید، کئی زخمی



وہیں ایم پی بی جے پی صدر وشنو دت شرما نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی وقف بورڈ کے انتخاب میں بھائی صنوبر پٹیل کی جیت تاریخی حیثیت کی حامل ہے اور اس کے لئے میں انہیں بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وقف بورڈ ایک بڑا ادارہ ہے اور بڑی ذمہ داری ہے اور ڈاکٹر صنوبر پٹیل سبھی کے مشورے سے اقلیتی سماج کی فلاح کیلئے بہترین کام کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: