'ناری سمان' پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان، اب کانگریس نے کیا یہ بڑا اعلان
'ناری سمان' پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان، اب کانگریس نے کیا یہ بڑا اعلان
Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے انتخابی سال میں سیاسی جماعتوں کے ذریعہ ووٹرس تک پہنچنے کے لئے جہاں نت نئے تجربے کے جارہے ہیں وہیں عوام کو لبھانے کے لئے نئے نئے اعلانات بھی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھوپال : مدھیہ پردیش کے انتخابی سال میں سیاسی جماعتوں کے ذریعہ ووٹرس تک پہنچنے کے لئے جہاں نت نئے تجربے کے جارہے ہیں وہیں عوام کو لبھانے کے لئے نئے نئے اعلانات بھی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت نے لاڈلی بہنا یوجنا کے ذریعہ ہر ماہ لاڈلی بہنوں کو ایک ہزار روپے دینے کا اعلان اور اس کے لئے صوبائی سطح پر فارم داخل کرنے کا سلسلہ شروع کرنے پر ایم پی کانگریس صدر کمل ناتھ نے صوبہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے پرناری سمان یوجنا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ لاڈلی بہنا یوجنا میں ایک ہزار ماہانہ دینے کا اعلان کیاگیا ہے تو کانگریس لیڈر کمل ناتھ کے ذریعہ صوبہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے پر ہر ماہ پندرہ سو روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے نفاذ کو لیکر کانگریس کے ذریعہ بھوپال سینٹرل سیٹ سے اس سلسلے میں خواتین کے فارم داخل کرنے کا مرحلہ بھی آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ جہاں کمل ناتھ کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعوی کیا جارہا ہے تو وہیں ایم پی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کمل ناتھ کی قیادت برقرار رہنے پر ہی سوال کھڑا کردیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ متوقع سی ایم کا خواب دیکھ رہے ہیں، انہیں پون کھیڑا کا بیان ضرور سننا چاہئے اور دہلی میں چھبیس مئی کو ہونے والی میٹنگ میں قیادت کو لیکر بہت کچھ صاف ہو جائے گا۔ اور پھر ہمیں یہ بات رکھنا چاہئے کہ دس جن پتھ اور راہل گاندھی اس بات کو نہیں بھولا ہوگا کہ کس طرح سے کمل ناتھ نے کسان قرض معافی کو لیکر راہل گاندھی کو دھوکہ دیا تھا۔ وہیں ایم پی کانگریس آبزرور سبھاش چوپڑا نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کو اپنی فکر کرنی چاہئے ۔کمل ناتھ ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی مضبوط قیادت سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے جس کے سبب بے سر پیر کے بیان دے رہی ہے۔ انیس سال کی بی جے پی حکومت میں خواتین لاڈلی بہنوں کے ساتھ کیا گیا ہے، یہاں کے عوام سب جانتے ہیں۔ کمل ناتھ کا اعلان ناری سمان یوجنا پر صد فیصد عمل ہوگا۔
بھوپال نیلم پارک میں منعقدہ ناری سمان یوجنا فارم داخل کرنے کی تقریب سے سابق مرکزی وزیر سریش پچوری نے کہا کہ انیس سال کی شیوراج سنگھ کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کے کتنے معاملے بڑھے ہیں یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ این سی آربی کی رپورٹ میں بھی مدھیہ پردیش اول نمبر پر ہے۔ یہ صرف انتخابات کے لئے خواتین کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔انہیں معلوم ہے کہ سرکار جانے والی ہے اس لئے مسلسل گمراہ کرنے کا کام جاری ہے۔
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناری کا سمان کمل ناتھ کی پندرہ ماہ حکومت اس کا بہترین نمونہ ہے۔ آپ لوگوں کی دعاؤں سے مجھے بھوپال سینٹرل سیٹ پر نمائندگی کا موقع ملا اور میں نے وہ کام کئے ہیں کہ یہاں سے سی ایم شیوراج سنگھ بھی اگر میرے سامنے آجائیں اور میں نے ہرا دوں تو عارف مسعود مت کہنا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔