உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو بیویوں میں آئے دن ہوتے تھے جھگڑے ، شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، دونوں کے اڑگئے ہوش

    دو بیویوں میں آئے دن ہوتے تھے جھگڑے ، شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، دونوں کے اڑگئے ہوش

    دو بیویوں میں آئے دن ہوتے تھے جھگڑے ، شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، دونوں کے اڑگئے ہوش

    Bhopal Crime News: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ خودکشی کی پیچھے کی وجہ دو بیویوں کے درمیان تنازع کو بتایا جارہا ہے ۔

    • Share this:
      بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے درگا چوک تلیا کے رہنے والے ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ مرنے والے نوجوان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور آئے دن دونوں بیویوں کے درمیان جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ نوجوان کی عمر 24 سے 25 سال بتائی جارہی ہے ۔ نوجوان کے پاس سے کسی طرح کا کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا جارہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوان اپنے گھر سے الگ رہتا تھا ۔ نوجوان رات کے وقت اپنے ماں باپ سے ملنے کیلئے درگا چوک تلیا میں واقع فلیٹ میں آیا تھا ۔

      ماں باپ سے ملنے کے بعد نوجوان وہاں سے نکل گیا ۔ جمعہ کی صبح جب اہل خانہ فلیٹ کی چھت پر بنی پانی کی ٹنکی چیک کرنے کیلئے گئے تو انہیں چھت پر لگی لوہے کی سیڑھیوں پر نوجوان پھانسی پر جھولتا ہوا ملا ۔ اس کے بعد اہل خانہ کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ جائے واقعہ پر پہنچ کر تلیا پولیس نے نوجوان کی لاش کو اتارا اور پوسٹ مارٹم کیلئے حمیدیہ اسپتال بھیج دیا ۔

      بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے نائیلان کی رسی تلاش کی ، اس کے بعد اس کو مضبوطی سے چھت پر رکھی پہلے ٹنکی میں باندھا ، پھر اس نے اسی رسی کو لاکر سیڑھیوں سے باندھ دیا ، پھر اس میں پھندہ بنایا اور سیڑھیوں پر ہی وہ لٹک گیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔

      بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ۔ دونوں سے بچے بھی تھے ۔ وہ اپنے اہل خانہ سے الگ رہتا تھا ۔ وہیں آئے دن ان دونوں بیویوں میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے ، جس کو سمجھا بجھاکر ختم کرنے کی بھی کوشش کرتا تھا ۔ لیکن جب بات زیادہ بگڑگئی تو اس نے ماں باپ سے ملنے کے بعد پھانسی لگا لی ۔

      وہیں اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی دونوں بیویوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اگر وہ قصوروار پائی جائیں گی تو خودکشی کیلئے اکسانے کے تحت دونوں کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: