ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں آرہی ہے تیزی سے کمی، دگ وجے سنگھ کے بیان پر مچا سیاسی گھمسان
ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں آرہی ہے تیزی سے کمی، دگ وجے سنگھ کے بیان پر مچا سیاسی گھمسان
Madhya Pradesh News: دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مسلم آبادی میں نہ صرف تیزی سے کمی آرہی ہے بلکہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر مسلم آبادی کے بڑھنے کو لے کر گمراہ کرنے بیان دینے اور غلط اعداد وشمار پیش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے مسلم آبادی پر دئے گئے بیان پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔
بھوپال : سینئر کانگریس لیڈر و مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ملک میں مسلم آبادی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مسلم آبادی میں نہ صرف تیزی سے کمی آرہی ہے بلکہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر مسلم آبادی کے بڑھنے کو لے کر گمراہ کرنے بیان دینے اور غلط اعداد وشمار پیش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے مسلم آبادی پر دئے گئے بیان پر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے دگ وجے سنگھ کے بیان پر نہ صرف جوابی حملہ کیا ہے بلکہ دگ وجے سنگھ کے بیان کو ایک طبقہ کو خوش کرنے والا قرار دیتے ہوئے ملک کی گیارہ ریاستوں میں ہندو آبادی کے کم ہونے اور ہندو طبقہ کے اقلیت میں ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے ساگر میں صحافیوں میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی اور سنگھ کا جو پرچار ہے کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے یہ سرا سر جھوٹ اور غلط اور بے بنیاد ہے۔ ہندوؤں کی آبادی سے زیادہ تیزی سے مسلمانوں کی آبادی گھٹ رہی ہے اور اس کو میں دعوے کے ساتھ پیش کرسکتا ہوں۔ وہیں مدھیہ پردیش بی جے پی ترجمان نریندر سلوجا نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھئے اعداد و شمار سامنے ہیں۔ ملک کی گیارہ ریاستوں کے اندور ہندو اقلیت میں ہوگئے ہیں اور خود اس تعلق سے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا بھی بیان سامنے آچکا ہے کہ کس طرح سے ملک کا مسلمان ترقی کر رہا ہے۔ مسلم آبادی کو لیکر کانگریس گمراہ کن تشہیر کر رہی ہے۔ دگ وجے سنگھ کو ہمیشہ ایک طبقہ کی فکر رہتی ہے۔ہمیشہ ایک ہی طبقہ کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان کی فکر یہ ہے کہ ایک طبقہ کی آبادی کیوں گھٹ رہی ہے اور دوسرے طقبہ کی آبادی کیوں بڑھ رہی ہے۔ سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک طبقہ کی منھ بھرائی ان کی شروع سے پالیسی رہی ہے اور دوسرے طبقہ کو تو وہ بھگوا آتنک سے جوڑکر بدنام کرتے ہیں۔ دوسرے طبقہ کی آبادی کو لیکر وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ وہ اعداد وشمار دیکھیں لیکن جھوٹ کی تشہیر کرکے کہیں نہ کہیں وہ ایک طبقہ کو بدنام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کمل ناتھ روزہ افطار میں جاتے ہیں اور وہ ایک طبقہ کو دنگے کا خوف دکھاتے ہیں، ایسا ہی نظریہ دگ وجے سنگھ کا بھی ہوسکتا ہے کہ ایک طبقہ کو آبادی کم ہونے کا خوف دکھا کر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ سب انتخابی اسٹنٹ ہے اور ایک طبقہ کو سادھنے کی کوشش ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔