ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : بھوپال ضلع انتظامیہ نے معذور افراد کیلئے شروع کی ڈرائیو ان ویکسینشن مہم

ڈرائیو ان ویکسین کے نام سے شروع کی گئی مہم میں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے معذور افراد کو گھرسے لانے اور ٹیکہ کاری کے بعد گھر تک پہنچا نے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : بھوپال ضلع انتظامیہ نے معذور افراد کیلئے شروع کی ڈرائیو ان ویکسینشن مہم
مدھیہ پردیش : بھوپال ضلع انتظامیہ نے معذور افراد کیلئے شروع کی ڈرائیو ان ویکسینشن مہم

بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا ریکوری ریٹ میں جہاں روز بروز اضافہ ہوتا جار ہا ہے ، وہیں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں روز بروز کمی آتی جا رہی ہے ۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے جہاں دو سو بیالیس مریض سامنے آئے ہیں وہیں  پانچ سو سولہ مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کے  تین ہزار نوسو چودہ مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ شیوراج سنگھ حکومت نے ریاست میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو مزید فعال بنانے اور ماہ جولائی میں کورونا ٹیکہ کاری کو لیکریکم جولائی سے تین جولائی تک مہا ابھیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہیں راجدھانی بھوپال میں کورونا ٹیکہ کاری کو لیکر آج سے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ۔ خصوصی معذور افراد کے لے چلائی گئی ہے۔


ڈرائیو ان ویکسین کے نام سے شروع کی گئی مہم میں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے معذور افراد کو گھرسے لانے اور ٹیکہ کاری کے بعد گھر تک پہنچا نے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ راجدھانی بھوپال کے مختلف محلوں میں آٹھ ہزار پانچ سو ستر معذور افراد رہتے ہیں ۔ حکومت کے ذریعہ جب کورونا ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی گئی تو ایسے معذور افراد جو ٹیکہ کاری کے لئے کیمپ تک نہیں پہنچ سکتے ہیں ان کو کیمپ تک لانے اور لے جانے کا سوال کھڑا ہوگیا ۔


ضلع انتظامیہ نے محتلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد معذور افراد کے لئے ڈرائیو ان ویکسین کے نام سے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ۔ تاکہ معذور افراد کو بھی کورونا کی وبائی بیماری کے قہر سے بچایا جا سکے ۔ بھوپال کلکٹر اویناش لاوانیا کہتے ہیں کہ ہماری کوشش تو یہ ہے کہ بھوپال کے ہر فرد کو ٹیکہ کاری سے جوڑا جا سکے اور جو لوگ کورونا ٹیکہ کاری کے خواہش مند ہیں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس ضمن میں ہم لوگوں نے اسپیشل کیمپ بھوپال کے معدور افراد کے لئے لگایا ہے ۔اس کے لئے ہم لوگوں نے وارڈ کی سطح پر معذور افراد کی نشاندہی کر کے  انہیں گاڑی بھیج کر انہیں ٹیکہ کاری کیمپ تک بلا رہے ہیں اور کورونا ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد انہیں گھر تک پہنچا رہے ہیں ۔


ٹیکہ کاری کےلئے معذور افراد کو گاڑی سے اترنا بھی نہیں ہے بلکہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی ان کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے ۔ ہمارا کیمپ تب تک جاری رہے گا جب تک سبھی معذور افراد کو ویکسین نہیں لگ جاتی ہے ۔ اس کے لئے ہم لوگوں نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جس پر کال کر معذور افراد کے ذریعہ اس خصوصی مہم کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

ڈرائیو ان ویکسین میں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے آنے والے پرشانت کہتے ہیں کہ ہم نے کورونا ٹیکہ کو لیکر گھر کے لوگوں سے کئی بار کہا ، لیکن ہماری بات پر کسی نے دھیا نہیں دیا ۔ یہ تو ضلع انتظامیہ کا شکر ہے کہ اس نے معذور لوگوں کے لئے بہترین انتظام کیا ہے ۔ آپ فون کیجئے انتظامیہ کی گاڑی خود آتی ہے اور ویکسین لگنے کے بعد منَزل پر واپس پہنچا کر آتی ہے ۔ ہماری سرکاری سے اپیل ہے کہ اس مہم کو صرف بھوپال تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پورے ملک میں لاگوکیا جائے ۔ تاکہ معذور افراد بھی کورونا ٹیکہ لگوا کر خود کو کورونا کی وبائی بیماری سے محفوظ کر سکیں ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 14, 2021 10:10 PM IST